aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "selaa"
وہ جو تھا وہ کبھی ملا ہی نہیںسو گریباں کبھی سلا ہی نہیں
اور تو مجھ کو ملا کیا مری محنت کا صلہچند سکے ہیں مرے ہاتھ میں چھالوں کی طرح
پوچھ نہ ان نگاہوں کی طرفہ کرشمہ سازیاںفتنے سلا کے رہ گئیں فتنے جگا کے رہ گئیں
وفا کی آنچ سخن کا تپاک دو ان کودلوں کے چاک رفو سے سلا نہیں کرتے
ہمیں اپنے گھر سے چلے ہوئے سر راہ عمر گزر گئیکوئی جستجو کا صلہ ملا نہ سفر کا حق ہی ادا ہوا
زندگی کو بھی صلہ کہتے ہیں کہنے والےجینے والے تو گناہوں کی سزا کہتے ہیں
سزا دیں صلہ دیں بنا دیں مٹا دیںمگر وہ کوئی فیصلہ تو سنا دیں
اب اسے دار پہ لے جا کے سلا دے ساقییوں بہکنا نہیں اچھا ترے مستانے کا
آپ دولت کے ترازو میں دلوں کو تولیںہم محبت سے محبت کا صلہ دیتے ہیں
اتنا تو دوستی کا صلہ دیجئے مجھےاپنا سمجھ کے زہر پلا دیجئے مجھے
صیغۂ راز میں رکھیں گے نہیں عشق تراہم ترے نام سے خوشبو کی دکاں کھولیں گے
مرے خاک و خوں سے تو نے یہ جہاں کیا ہے پیداصلۂ شہید کیا ہے تب و تاب جاودانہ
کون ہوتا ہے حریف مے مرد افگن عشقہے مکرر لب ساقی پہ صلا میرے بعد
گنگناتے ہوئے آنچل کی ہوا دے مجھ کوانگلیاں پھیر کے بالوں میں سلا دے مجھ کو
محبت کا صلہ ایثار کا حاصل نہیں ملتاوہ نظریں بارہا ملتی ہیں لیکن دل نہیں ملتا
مٹھیوں میں خاک لے کر دوست آئے وقت دفنزندگی بھر کی محبت کا صلا دینے لگے
وحشت دل صلۂ آبلہ پائی لے لےمجھ سے یارب مرے لفظوں کی کمائی لے لے
یہ درد جسم کے یارب بہت شدید لگےمجھے صلیب پہ دو پل سلا دیا ہوتا
کہاں شکست ہوئی اور کہاں صلہ پایاکسی کا عشق کسی سے نباہتا تھا میں
بدل گئی ہے زندگی بدل گئے ہیں لوگ بھیخلوص کا جو تھا کبھی وہ اب صلا نہیں رہا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books