aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "shaadmaan"
مری آرزو کی دنیا دل ناتواں کی حسرتجسے کھو کے شادماں تھے اسے آج پا کے روئے
تیرے خیال میں دل شادماں رہا برسوںترے حضور اسے سوگوار ہم نے کیا
صیاد شادماں ہے مگر یہ تو سوچ لےمیں آ گیا کہ سایہ تہ دام آ گیا
خلوت بنے گی تیرے غم جاں نواز کیلیں گے یہ کام اپنے دل شادماں سے ہم
اگر تو چاہے تو غم والے شادماں ہو جائیںنگاہ یار یہ حسرت نکل تو سکتی ہے
عروسی کی شب کی حلاوت تھی حاصلفرح ناک تھی روح دل شادماں تھا
جگمگاتے جاگتے شہروں میں رہتا ہوں ملولسوئی سوئی بستیوں میں شادماں رہتا ہوں میں
خدا محفوظ رکھتے آفتوں سےکئی دن سے طبیعت شادماں ہے
نوید جاں فزا ہے کیا خبر قاتل کے آنے کیبتاؤ تو سہی تم داغؔ ایسے شادماں کیوں ہو
قطب صاحب کھڑے ہیں سر جھکائےقلعے پر گدھ بہت ہی شادماں ہیں
دل گمیں سے بھی جلتے ہیں شادمان حیاتاسی چراغ کی اب شہر میں ہوا سی ہے
پاس سے دیکھا تو جانا کس قدر مغموم ہیںان گنت چہرے کہ جن کو شادماں سمجھا تھا میں
یا روئے یا رلایا اپنی تو یوں ہی گزریکیا ذکر ہم صفیراں یاران شادماں کا
سازگار ہے ہم دم ان دنوں جہاں اپناعشق شادماں اپنا شوق کامراں اپنا
شادماں شاد کام دل تو نہیںآپ سے ہم کلام دل تو نہیں
کیا کرے وہ نگاہ لطف کہ عشقشادماں بھی ہے سوگوار بھی ہے
فقیر کس درجہ شادماں تھے حضور کو کچھ تو یاد ہوگاحضور کس درجہ مہرباں تھے حضور کو کچھ تو یاد ہوگا
نگاہ و دل پہ کھلی ہیں حقیقتیں کیسییہ دل اداس زیادہ ہے شادماں کم ہے
قوی دل شادماں دل پارسا دلترے عاشق نے بھی پایا ہے کیا دل
اداس ہو گئے اک پل میں شادماں چہرےمرے لبوں پہ ذرا سی ہنسی کے آنے سے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books