aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "shab-e-charaaG"
ہوا کی زد پہ چراغ شب فسانہ تھامگر ہمیں بھی اسی سے دیا جلانا تھا
میں چراغ شب ہستی ہوں ضیا کیا مانگوںزندہ رہنا ہے تو چلنے کے سوا کیا مانگوں
جس رات بھی چراغ شب غم رہا ہوں میںاس رات روشنی میں بہت کم رہا ہوں میں
غالبؔ حیات ہوتے تو کرتے یہ اعترافدور چراغؔ میں ہے غزل کا کلاس اور
چراغ روشن ضرور کر تو پر اس سے پہلے خدا کی خاطریہاں پہ پھیلا ہے جو اندھیرا سمیٹ زیر چراغ رکھ دے
لوگ صدیوں کے درد کاٹ گئےپر شب آخری نہیں آئی
میکدے کے مختلف آداب ہوتے ہیں چراغؔجو یہاں پر صاحب کردار ہے بیکار ہے
لاد نہ اس کے حسن کا اتنا بوجھ چراغؔآ جائے گی موچ غزل کے شانے میں
آخری ساعت شب رخصت کی ہےآؤ اب تو پیار کی باتیں کریں
ویرانے باغ باغ ہیں میری نگاہ سےذرات شب چراغ ہیں میری نگاہ سے
ممکن ہے شب ہجر دعا کا نہ اثر ہوہے رات وہ کیا رات کہ جس کی نہ سحر ہو
جسم خاکی تجھ کو شیشے کی حویلی ہی سہیاے چراغ جاں کبھی فانوس کے باہر تو آ
ہجر کے سب عذاب جاگ اٹھےشب مہتاب ڈھل رہی ہے کیا
شب فراق کی ظلمت میں غم کے ماروں کاترے خیال کی تابندگی نے ساتھ دیا
یہ تو سچ ہے کہ شب غم کو سنوارا تم نےچشم تر نے بھی مرا ساتھ نبھایا ہے بہت
ہے ذکر یار کیوں شب زنداں سے دور دوراے ہم نشیں یہ طرز غزل کا کبھی نہ تھا
شب غم کی حزیں تنہائیوں میںسکون دل کوئی لائے کہاں سے
کافی اک لفظ ہے حضور خدایہ شب و روز التجا کیا ہے
رو رو کے شب و روز ترے ہجر میں اے دوستہم اپنی محبت کا تماشا نہیں کرتے
شب گزیدہ کو ترے اس کی خبر ہی کب تھیدن جو آئے گا غم لا متناہی دے گا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books