aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "shahd"
سنا ہے لوگ اسے آنکھ بھر کے دیکھتے ہیںسو اس کے شہر میں کچھ دن ٹھہر کے دیکھتے ہیں
شہد جینے کا ملا کرتا ہے تھوڑا تھوڑاجانے والوں کے لیے دل نہیں تھوڑا کرتے
حریر اطلس و کمخواب پنکھڑی ریشمکسی کے پھول سے تلووں سے شاہ مات سبھی
نیند ملی ہے گڑ سے میٹھی شہد سے شیریںگاؤ ناچو ناچو گاؤ خواب کا کیا ہے
حرارتیں ہیں مآل حلاوت دنیاوہ زہر ہے جسے ہم شہد ناب سمجھے ہیں
آپ کی حرف ادائی کا یہ عالم ہے کہ ابپیڑ پر شہد کا چھتا بھی غلط لگتا ہے
شعبدہ گر نہیں مہمان صف یاراں ہوںزہر پیتا ہوا اور شہد اگلتا ہوا میں
برا نہیں ہے مگر حسب تشنگی بھی کہاںسلوک شہد لباں میری تشنگی کے ساتھ
شہد کا ذائقہ تو چکھا ہےکیا کبھی آنکھ شربتی چکھی
اس لئے شاد رہتا ہوں ہر حال میںمیرے دشمن کو میری خوشی موت ہے
اس کی شیریں لبی کی حسرت میںشہد پانی ہو شان سے نکلا
شہد شکن ہونٹوں کی لرزش عشرت باقی کا گہوارہدائرہ امکان تمنا نرم لچکتی بانہوں کے خم
تب کہیں ہوتا ہے اک شہد کا چھتا تیاران گنت پھولوں کا خوں جب یہ مگس پیتے ہیں
شہد کے جیسی میٹھی بولی یاد آتی ہےدودھ کے جیسا اجلا بچپن یاد آتا ہے
تلخ شکوے لب شیریں سے مزا دیتے ہیںگھول کر شہد میں وہ زہر پلا دیتے ہیں
چاہے جتنا شہد پلا دو شاخوں کونیم کے پتے پھر بھی کڑوے نکلیں گے
ان آنسوؤں نے چھوڑ دی ہونٹوں پہ کچھ نمییعنی شہد سے جڑ گئی گڑ کی مٹھاس اور
میں دل میں تلخیٔ زہراب غم بھی رکھتا ہوںنہ مثل شہد ہوں شیریں نہ میں شکر کی طرح
وہ شہد گھول رہا ہے سماعتوں میں مریبلا رہا ہے کوئی بام سے اتر کے مجھے
عجب گھلاوٹیں شہد و نمک کی نطق میں تھیوہی سخن کہ تھا مرہم بھی اور نشتر بھی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books