aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "shahr-e-be-haras"
نہ زیست کی کوئی ہلچل نہ موت ہی کی فغاںہے کہر کہر سا اک شہر بے حرس مجھ میں
شہر بے صوت میں اماں مل جائےکوئی پتھر مری طرف ہی آئے
جب سے اس شہر بے مکان میں ہوںمیں ترے اسم کی امان میں ہوں
شہر بے مہر میں ملتا کہاں دل دار کوئیکاش مل جاتا ہمیں مجمع اغیار کوئی
اس شہر بے آواز میں وہ رات بھی گزریجب میں نے کہا اور خودی میں نے سنا بھی
اس شہر بے نیاز کے لوگوں کی خو نہ پوچھکس کس ادا سے کرتے ہیں دل کا لہو نہ پوچھ
اس شہر بے اماں میں اماں چاہئے مجھےاس گھر کے پاس اپنا مکاں چاہئے مجھے
اس شہر بے خطا میں خطا وار میں ہی ہوںیعنی گلوں کے بیچ میں اک خار میں ہی ہوں
اس شہر بے چراغ میں دو چار ہم ہی ہیںرہتے ہیں وہ جو صورت انوار ہم ہی ہیں
اس شہر بے وفا سے شریک وفا نہ مانگمرزا یہاں تو اپنے لیے صاحبا نہ مانگ
گلی کوچوں پہ یہ کیسا سکوت مرگ طاری ہےفضائے شہر بے صوت و صدا اچھی نہیں لگتی
دھوپ برسا رہی ہے انگارےشہر بے سایہ کو شجر تو سکوں
جالبؔ نہ آئے گا کوئی احوال پوچھنےدیں شہر بے حساں میں صدائیں کسی کو کیا
اس شہر بے چراغ میں جائے گی تو کہاںآ اے شب فراق تجھے گھر ہی لے چلیں
رہ کے اک شہر بے چراغ میں ہمروز جیتے ہیں روز مرتے ہیں
میرے اس شہر بے یقین کے لوگشور سے اور شر سے بھاگتے ہیں
الزام ایک یہ بھی اٹھا لینا چاہیئےاس شہر بے اماں کو بچا لینا چاہیئے
کس قدر بیگانگی ہے شہر بے احساس میںآدمی سے آدمی کا رابطہ کوئی نہیں
اٹھائے پھرتے ہو کیا شہر بے بصیرت میںکسے دکھاؤ گے دل کی کتاب رہنے دو
نہ اس شہر بے حس کو صحرا کہوسنو اک ہمارا بھی گھر ہے یہاں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books