aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sharte.n"
اب تک دل خوش فہم کو تجھ سے ہیں امیدیںیہ آخری شمعیں بھی بجھانے کے لیے آ
غم دنیا بھی غم یار میں شامل کر لونشہ بڑھتا ہے شرابیں جو شرابوں میں ملیں
شرطیں لگائی جاتی نہیں دوستی کے ساتھکیجے مجھے قبول مری ہر کمی کے ساتھ
کیسی آداب نمائش نے لگائیں شرطیںپھول ہونا ہی نہیں پھول نظر آنا بھی
وہ اس طرح بھی مری اہمیت گھٹاتا ہےکہ مجھ سے ملنے میں شرطیں بہت لگاتا ہے
تری صدا سے تجھی کو تراشنا ہوگاہوا کی چاپ سے شکلیں ابھارنا ہوں گی
عشق ہم کو یہ نبھانا ہے تو جو رکھ شرطیںہم کسی شرط پہ حجت نہیں کرنے والے
تعلقات میں شرطیں کبھی نہیں رکھیںکبھی کسی کے لئے مسئلہ نہیں ہوئے ہم
سورج سے شرطیں رکھتا ہوںگھر میں چراغ نہیں جلتا ہے
صاحب آج تو اپنا کام کرا کے جائیں گے ہمساری شرطیں پوری ہیں پھر کیسی دیر لگے گی
بہت سی اور بھی شرطیں ہیں کارواں کے لیےہجوم سے تو کبھی کارواں بنا ہی نہیں
لگا رہا ہے جو شرطیں مری اڑانوں پرمرے پروں کو اسی نے کترنا چاہا تھا
وہی پرویز کی شرطیں ہنوزوہی تیشہ ہے، جوئے شیر ہے
کیسی رسمیں کیسی شرطیںچاہت تو چاہت ہوتی ہے
ستم اٹھانے کا مقصد بھی کوئی ہوتا ہےہم آسمان سے شرطیں لگائیں کس کے لئے
یوں جونؔ پڑھ کر لہو اگلنے کی مجھ سے شرطیں نہ باندھ لیناغرض کے بے جا گمان پر تم یقیں کی گرہیں نہ باندھ لینا
توبہ توبہ ہزارہا شرطیںکیا بتاؤں اگر مگر ہی نہیں
شرطیں جو بندگی میں لگانا روا ہوااے واعظوں نماز نہ ٹھہری جوا ہوا
بہت حساس و نازک آبگینے والا میں تنہاشرابیں پھینک کر زہراب پینے والا میں تنہا
ہونٹ سینا بھی ہے اب فرض چلو یہ بھی سہیایسی شرطیں نہ تھیں آداب وفا میں پہلے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books