aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sinf-e-be-jaa"
ہے غزل آزاد گویا بے در و دیوار گھرہم کو بھی اس صنف بے جا کا ہنر آئے گا کیا
اب تک علاج رنجش بے جا نہ کر سکےاک عمر میں بھی حسن کو اپنا نہ کر سکے
جور بے جا کو جو کہتے ہو بجا ہے وہ بھیدست قاتل پہ لہو ہے کہ حنا ہے وہ بھی
وہ بھولے جاتے ہیں طرز جفائے بے جا کوہم اپنا زور وفا آزمائے جاتے ہیں
اے چارہ گرو زحمت بے جا نہ کرو تمخود درد کو ہم لوگ دوا مان چکے ہیں
ہے حسن بیجا پہ ناز تم کو یہ سوچتے ہواتار لاؤں کوئی ستارہ تو کیا کرو گے
حور بے جا کی تلافی کچھ تو کرخیر اظہار ندامت ہی سہی
حیات چند نفس پر تفاخر بے جاہر ایک چیز ہے فانی سمجھ سکو تو کہوں
کرم کی زحمت بے جا کا شکریہ لیکنتمہارے درد کو چاہا ہے زندگی کی طرح
ناصح جو یہ نصیحت بے جا نہ میں سنیمعذور رکھ تو مجھ کو مرا دل بجا نہ تھا
کس فرصت وصال پہ ہے گل کو عندلیبزخم فراق خندۂ بیجا کہیں جسے
یہ قید و صید کے اندیشہ ہائے بے جا کیاچمن کی فکر کرو آشیاں کی بات کرو
کتنی حسیں ہیں ان کے ستم کی مسرتیںشکر کرم کی زحمت بے جا سے بچ کے چل
ٹھہر کے جس نے بھی کچھ دیر خود کو دیکھ لیاوہ اپنی وحشت بیجا کا چارہ گر ٹھہرا
چار تنکوں کا جلانا بھی بڑی بات تھی کچھبرق کی زحمت بے جا پہ ہنسی آتی ہے
درد نا پیدا و بیجا تہمت وارستگیپردہ دار یاوگی ہے وسعت مشرب مجھے
ظلم بے جا سے تو خود باز نہیں آتے ہیںاور مجھ پر ہے یہ تاکید کہ فریاد نہ ہو
اب میں ہوں اور لطف و کرم کے تکلفاتیہ کیوں حجاب رنجش بے جا بنا دیا
اے چارہ گر ندامت بے جا نہ لیجیودل چاک ہو چکا ہے جگر آب آب ہے
آپ تو جو کچھ کریں اچھا کریںہم کہیں تو شکوۂ بے جا کریں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books