aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sitam-e-yaar"
ہوں فریب ستم یار کا قائل اکبرؔمرتے مرتے نہ کھلا یہ کہ جفا ہوتی ہے
جتنی جتنی ستم یار سے کھاتا ہے شکستدل جواں اور جواں اور جواں ہوتا ہے
پا بوس یار کی ہمیں حسرت ہے اے نسیمآہستہ آئیو تو ہمارے مزار پر
ستم خاص یار کی ہے قسمکرم یار بے حساب ہوا
اے فلک اور کوئی تازہ ستمکرم یار کم نہیں ہوتا
بھول کر بھی ستم یار کا شکوہ نہ کرومجھ سے اے بو الہوسو درس وفا لے جاؤ
مزاج یار تجھے کیوں وہ اعتبار تھا شاقیہ آئے دن کا تلون جسے مٹا کے رہا
ہے ذکر یار کیوں شب زنداں سے دور دوراے ہم نشیں یہ طرز غزل کا کبھی نہ تھا
ہم دل فگار چاک گریباں جہاں رہےپیہم نشانۂ ستم آسماں رہے
ہر بار کھینچ لائی ہمیں غیرت جنوںسو بار یوں تو ہم بھی در یار تک گئے
دل پکارا پھنس کے کوئے یار میںروک رکھا ہے مجھے گل زار میں
چلتے ہیں کوئے یار میں ہے وقت امتحاںہمت نہ ہارنا دل بیمار دیکھنا
خیال یار غم روزگار فکر معاشہم ایک جان کو کتنے عذاب رکھتے ہیں
فراق یار میں میرا دل مضطر نہ ٹھہرے گاتمہیں سوچو سکوں کو طائر بسمل سے کیا نسبت
ملتا نہیں کہیں دہن یار ہے اناجفاقوں سے جسم ہے کمر یار آج کل
اے چشم یار تیری عنایت کا شکریہوہ درد دل دیا ہے کہ جس کی دوا نہ ہو
خیال یار کیوں کر آ گیا طوفان گریہ میںخدا معلوم کس شے کا بنایا پل سمندر میں
ہیں ناوک دل دوز مرے یار کے تیوراک بار وہ سب تیر چلا کیوں نہیں دیتا
جمال یار سے روشن ہوئی مری دنیاوہ چمکی دل میں کرن ماہتاب سے پہلے
حضور یار بھلا کیسے عرض حال کریںہم ایسی تاب نہ ایسی مجال رکھتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books