aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sitamgar"
اے عشق جنوں پیشہ ہاں عشق جنوں پیشہآج ایک ستم گر کو ہنس ہنس کے رلانا ہے
ذکر اک بے وفا اور ستم گر کا تھا آپ کا ایسی باتوں سے کیا واسطہآپ تو بے وفا اور ستم گر نہیں آپ نے کس لیے منہ ادھر کر لیا
ترے وعدے پر ستم گر ابھی اور صبر کرتےاگر اپنی زندگی کا ہمیں اعتبار ہوتا
کیا اہل جہاں تجھ کو ستم گر نہیں کہتےکہتے تو ہیں لیکن ترے منہ پر نہیں کہتے
زہر ملتا ہی نہیں مجھ کو ستم گر ورنہکیا قسم ہے ترے ملنے کی کہ کھا بھی نہ سکوں
ہوں جاں بہ لب بتان ستم گر کے ہاتھ سےکیا سب جہاں میں جیتے ہیں مومنؔ اسی طرح
اب کے نہ انتظار کریں چارہ گر کہ ہماب کے گئے تو کوئے ستم گر کے ہو گئے
جانتا تھا کہ ستم گر ہے مگر کیا کیجےدل لگانے کے لیے اور کوئی تھا بھی نہیں
فلک سفلہ بے محابا ہےاس ستمگر کو انفعال کہاں
کچھ یادگار شہر ستم گر ہی لے چلیںآئے ہیں اس گلی میں تو پتھر ہی لے چلیں
وہ شوخ ستم گر تو ستم ڈھائے چلے ہےتم ہو کہ کلیمؔ اپنی غزل گائے چلو ہو
تمہیں کہہ دیا ستمگر یہ قصور تھا زباں کامجھے تم معاف کر دو مرا دل برا نہیں ہے
کام اس سے آ پڑا ہے کہ جس کا جہان میںلیوے نہ کوئی نام ستم گر کہے بغیر
بہت سے ایسے ستم گر تھے اب جو یاد نہیںکسی حبیب دل آزار کے علاوہ بھی
ترا خیال بھی تیری طرح ستم گر ہےجہاں پہ چاہئے آنا وہیں نہیں آتا
دل کا کیا ہے وہ تو چاہے گا مسلسل ملناوہ ستم گر بھی مگر سوچے کسی پل ملنا
تیری نسبت سے ستم گر ترے مایوسوں نےداغ حرماں کو بھی سینے سے لگا رکھا ہے
وہ ستم گر تمہیں تسخیر کیا چاہتا ہےخاک بن جاؤ اور اس شخص کو حاصل ہو جاؤ
وہ بھی دن ہو کہ اس ستم گر سےناز کھینچوں بجائے حسرت ناز
کون گھونگھٹ کو اٹھائے گا ستم گر کہہ کےاور پھر کس سے کریں گے وہ حیا میرے بعد
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books