aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sivaa"
جب سوا میرے تمہارا کوئی دیوانہ نہ تھاسچ کہو کچھ تم کو بھی وہ کارخانا یاد ہے
یاد کر کے اور بھی تکلیف ہوتی تھی عدیمؔبھول جانے کے سوا اب کوئی بھی چارا نہ تھا
ہم کسی کے نہیں جہاں کے سواایسی وہ خاص بات کیا ہے کہیں
چارۂ دل سوائے صبر نہیںسو تمہارے سوا نہیں ہوتا
تیرے سوا مجھے پہنے کونمیں ترے تن کا کپڑا ہوں
بے طلب دیں تو مزا اس میں سوا ملتا ہےوہ گدا جس کو نہ ہو خوئے سوال اچھا ہے
آج غفلت بھی ان آنکھوں میں ہے پہلے سے سواآج ہی خاطر بیمار شکیبا بھی نہیں
خدا ہم کو ایسی خدائی نہ دےکہ اپنے سوا کچھ دکھائی نہ دے
آپ کہیے تو نبھاتے چلے جائیں گے مگراس تعلق میں اذیت کے سوا کچھ بھی نہیں
مرے دامن میں شراروں کے سوا کچھ بھی نہیںآپ پھولوں کے خریدار نظر آتے ہیں
جنوں سے کند کیا ہے سو اس کے حسن کا کیلمرے سوا کسی دیوار پر لگے گا نہیں
عمر بھر سچ ہی کہا سچ کے سوا کچھ نہ کہااجر کیا اس کا ملے گا یہ نہ سوچا ہم نے
کچھ نہیں اس کے سوا جوشؔ حریفوں کا کلاموصل نے شاد کیا ہجر نے ناشاد کیا
کبھی جب مدتوں کے بعد اس کا سامنا ہوگاسوائے پاس آداب تکلف اور کیا ہوگا
دنیا کے ستم یاد نہ اپنی ہی وفا یاداب مجھ کو نہیں کچھ بھی محبت کے سوا یاد
آپ کا خیر خواہ میرے سواہے کوئی اور دوسرا کہئے
مل ہی آتے ہیں اسے ایسا بھی کیا ہو جائے گابس یہی نا درد کچھ دل کا سوا ہو جائے گا
رہا ہے تو ہی تو غم خوار اے دل غمگیںترے سوا غم فرقت کہوں تو کس سے کہوں
دے خدا اور جگہ سینہ و پہلو کے سواکہ برے وقت میں ہو جائے ٹھکانا دل کا
گو اپنے ہزار نام رکھ لوںپر اپنے سوا میں اور کیا ہوں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books