aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sua.itar"
ویراں ہے مے کدہ خم و ساغر اداس ہیںتم کیا گئے کہ روٹھ گئے دن بہار کے
تری نازکی سے جانا کہ بندھا تھا عہد بوداکبھی تو نہ توڑ سکتا اگر استوار ہوتا
سفر میں دھوپ تو ہوگی جو چل سکو تو چلوسبھی ہیں بھیڑ میں تم بھی نکل سکو تو چلو
وہ ہم سفر تھا مگر اس سے ہم نوائی نہ تھیکہ دھوپ چھاؤں کا عالم رہا جدائی نہ تھی
میں ترے ساتھ ستاروں سے گزر سکتا ہوںکتنا آسان محبت کا سفر لگتا ہے
گو ہاتھ کو جنبش نہیں آنکھوں میں تو دم ہےرہنے دو ابھی ساغر و مینا مرے آگے
کیا بھلا ساغر سفال کہ ہمناف پیالے کو جام کر رہے ہیں
وہ کہ خوشبو کی طرح پھیلا تھا میرے چار سومیں اسے محسوس کر سکتا تھا چھو سکتا نہ تھا
ابھی اس طرف نہ نگاہ کر میں غزل کی پلکیں سنوار لوںمرا لفظ لفظ ہو آئینہ تجھے آئنے میں اتار لوں
کیا دکھ ہے سمندر کو بتا بھی نہیں سکتاآنسو کی طرح آنکھ تک آ بھی نہیں سکتا
کسی طرح تو جمے بزم مے کدے والونہیں جو بادہ و ساغر تو ہاؤ ہو ہی سہی
ہر کوئی دل کی ہتھیلی پہ ہے صحرا رکھےکس کو سیراب کرے وہ کسے پیاسا رکھے
میں اس کا ہو نہیں سکتا بتا نہ دینا اسےلکیریں ہاتھ کی اپنی وہ سب جلا لے گا
سوجھ بوجھ کی بات نہیں ہے من موجی ہے مستانہلہر لہر سے جا سر پٹکا ساگر گہرا بھول گیا
کوئی اتنا پیارا کیسے ہو سکتا ہےپھر سارے کا سارا کیسے ہو سکتا ہے
اور بازار سے لے آئے اگر ٹوٹ گیاساغر جم سے مرا جام سفال اچھا ہے
میں کسی طرح بھی سمجھوتہ نہیں کر سکتایا تو سب کچھ ہی مجھے چاہیے یا کچھ بھی نہیں
فاصلہ نظروں کا دھوکہ بھی تو ہو سکتا ہےوہ ملے یا نہ ملے ہاتھ بڑھا کر دیکھو
آؤ اک سجدہ کریں عالم مدہوشی میںلوگ کہتے ہیں کہ ساغرؔ کو خدا یاد نہیں
بزم دشمن سے تجھے کون اٹھا سکتا ہےاک قیامت کا اٹھانا ہے اٹھانا تیرا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books