aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sunaatii.n"
حال دل ہم بھی سناتے لیکنجب وہ رخصت ہوا تب یاد آیا
بچھڑتے وقت ان آنکھوں میں تھی ہماری غزلغزل بھی وہ جو کسی کو ابھی سنائی نہ تھی
پھر صبا سایۂ شاخ گل کے تلےکوئی قصہ سناتی رہی رات بھر
کیا کہا پھر تو کہو ہم نہیں سنتے تیرینہیں سنتے تو ہم ایسوں کو سناتے بھی نہیں
ہنسو آج اتنا کہ اس شور میںصدا سسکیوں کی سنائی نہ دے
بات نہیں سنتی ہو کیوںغزلیں بھی تو سنتی ہو
زندگی کیا ہے اک کہانی ہےیہ کہانی نہیں سنانی ہے
سب کہاں کچھ لالہ و گل میں نمایاں ہو گئیںخاک میں کیا صورتیں ہوں گی کہ پنہاں ہو گئیں
جو سنائی انجمن میں شب غم کی آپ بیتیکئی رو کے مسکرائے کئی مسکرا کے روئے
سنی سنائی بات نہیں یہ اپنے اوپر بیتی ہےپھول نکلتے ہیں شعلوں سے چاہت آگ لگائے تو
ایک پرواز دکھائی دی ہےتیری آواز سنائی دی ہے
تم بھی منہ چوم لو بے ساختہ پیار آ جائےمیں سناؤں جو کبھی دل سے فسانا دل کا
ضبط کمبخت نے یاں آ کے گلا گھونٹا ہےکہ اسے حال سناؤں تو سنا بھی نہ سکوں
خلق کی بے خبری ہے کہ مری رسوائیلوگ مجھ کو ہی سناتے ہیں فسانے میرے
وہ عشق جو ہم سے روٹھ گیا اب اس کا حال بتائیں کیاکوئی مہر نہیں کوئی قہر نہیں پھر سچا شعر سنائیں کیا
اپنی بیتی کیسے سنائیں مد مستی کی باتیں ہیںمیراجیؔ کا جیون بیتا پاس کے اک مے خانے میں
میری رسوائی میں وہ بھی ہیں برابر کے شریکمیرے قصے مرے یاروں کو سناتا کیا ہے
حال غم ان کو سناتے جائیےشرط یہ ہے مسکراتے جائیے
میرے آنگن میں آئے یا تیرے سر پر چوٹ لگےسناٹوں میں بولنے والا پتھر اچھا لگتا ہے
پھر اس کے بعد عطا ہو گئی مجھے تاثیرمیں رو پڑا تھا کسی کو غزل سناتے ہوئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books