aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "taab-e-dil"
تاب دل صرف جدائی ہو چکییعنی طاقت آزمائی ہو چکی
ابھر کے زخم وفا آ گئے ہیں آنکھوں میںوہ حال شیشۂ دل کی شکستگی کا ہے
گزر رہے ہیں یہ کس پل صراط سے ہم لوگکہ دل میں تابؔ گماں تک نہیں ہے جینے کا
پھر سے آنکھوں کے ساغر چھلکنے لگے موج در موج آنسو نکلنے لگےتابؔ گھر میں وہ مہمان پھر آ گیا جس کے آنے کی کوئی خبر بھی نہ تھی
داستاں غم کی اسے تابؔ سناتے کیوں ہوکب رگ سنگ سے خوں کا کبھی دھارا نکلا
خاموشیوں کی آگ میں جلتا ہے مے کدہدل دادگان شعلہ رخاں کچھ نہ کچھ تو ہو
تابؔ اگر پتھر ہیں چشم و گوش مرےسناٹے کی چیخ سنوں گا کیسے میں
وہ خدا ہو کہ ناخدا اے دلؔڈوبنا ہے تو سوچتا کیا ہے
کھیل سمجھے ہو اے دل جسےزندگی ہے تماشا نہیں
انس کیوں کر نہ ہو اے دل مجھے ویرانوں سےہر خرابے میں مرا گھر نظر آتا ہے مجھے
اے دلؔ اس کی یاد ہے گویا اسی کا آئنہمژدۂ جاں بخش بھی چلتی ہوئی شمشیر بھی
کتنا حسیں تھا جرم غم دل کہ دو جہاںدر پہ ہیں آج تک مرے رنگ قبول کے
رہ گیا خواب دل آرام ادھورا کس کاڈھل گئی شب تو کھلا ہے یہ دریچہ کس کا
اے دلؔ انہیں ادراک کہاں نمرتیوں کاجو کہتے ہیں پل بھر میں بیاباں سے گزر جا
دیکھا تھا خواب میں انہیں نادم تو کیا کہیںکیوں اب تک آ رہا ہے پسینہ خیال میں
اور سب کچھ ہو زمانے کو مبارک اے دلؔیاں تو دامن میں محمد کے سوا کچھ بھی نہیں
اے دلؔ بہت خراب ہیں حالات شہر کےیاں جس کسی سے بات کرو مختصر کرو
نہ غم دل کے ہی بس کے نہ غم دوراں کےاتنے آزاد ہوئے تیرے گرفتار کہ بس
بھول بیٹھے ہوں وہ کہیں اے دلآج کیوں اتنے یاد آئے ہیں
اے دلؔ اس بارگہہ حسن میں ہوں جب سے مقیمعشق شاید کہ مری طبع رواں رقص میں ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books