aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "taakiid"
جاتے جاتے وہ یہی کر گئے تاکید جلیلؔدل میں رکھیے گا حفاظت سے محبت میری
اب اسی پر تو ہے تاکید وفاداری کیجب گیا جان سے میں غیر کی شامت آئی
نئی تاکید ہے ضبط محبت کی وہ کہتے ہیںجگر ہو تو فغاں کیوں ہو دہن ہو تو زباں کیوں ہو
آپ تو ظلم لگاتار کئے جاتے ہیںمجھ سے تاکید پہ تاکید ہے فریاد نہ کر
بالاہتمام ظلم کی تجدید کی گئیاور ہم کو صبر و ضبط کی تاکید کی گئی
تاکید ضبط عہد وفا اذن زندگیکتنے پیام اک نگہ مختصر میں ہیں
لاکھ تاکید حسن کرتا رہاعشق سے خاک احتیاط ہوئی
یہی تنبیہ ملنے پر انہیں مجبور کرتی ہےیہی تاکید گویا ضد کی بانی ہوتی جاتی ہے
حیراں ہوں کہ پھر اس نے نہ کی صبر کی تاکیدبازو جو مرا بازوئے دل دار میں آیا
تاکید ہے کہ دیدۂ دل وا کرے کوئیمطلب یہ ہے کہ دور سے دیکھا کرے کوئی
بیداد اور اس پہ یہ تاکید الحذرآ جائے دم لبوں پہ شکایت نہ کیجیئے
عجز کی تاکید کرتے ہو بہت تقریر میںیہ بتاؤ ظالموں سے انکساری کب تلک
جن میں ذہانت تھی وہ کرتےکیوں اندھی تقلید ذرا سی
ہمیں یہ تاکید کی گئی ہے کہ ہنستے رہئےسو قہقہہ سسکیوں سے آگے نکل چکا ہے
خیالوں میں نہ آنے کی اسے تاکید کی ہےمگر پھر بھی شکایت ہے کہ آنا چاہئے تھا
میں بوڑھا ہو چلا ہوں پھر بھی ماں تاکید کرتی ہےمرے بیٹے نہ جانا گھر سے باہر شام ہوتے ہی
زنداں ہجر میں ہمیں سونپا تھا عشق نےآئے ہیں ہم نصیبوں کی تائید سے نکل
شدت غم اور پھر تاکید ضبط آہ بھیلیکن اک مجبور الفت کو گوارا ہو گیا
لن ترانی کی جو تاکید ہے اے دل یہ کھلاباب دیدار میں منظور نظر کچھ بھی نہیں
مزاج خس ہے اہل عشق کا جلنے کے عالم میںجلاتا ہے جو ان کو اس کی یہ تائید کرتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books