aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "talte"
اس کے پہلو سے لگ کے چلتے ہیںہم کہیں ٹالنے سے ٹلتے ہیں
آپ وعدے سے مکر جائیں گے رفتہ رفتہذہن سے بات اتر جاتی ہے ٹلتے ٹلتے
جو کہی گئی نہ مجھ سے وہ زمانہ کہہ رہا ہےکہ فسانہ بن گئی ہے مری بات ٹلتے ٹلتے
اب کوچۂ دلبر کا رہ رو رہزن بھی بنے تو بات بنےپہرے سے عدو ٹلتے ہی نہیں اور رات برابر جاتی ہے
ہمدردی ہمدردی میں جان ہی لے کر ٹلتے ہیںان ظالم ہمدردوں سے جان چھڑانا سہل نہیں
ہم ٹالتے رہے کہ یہ نوبت نہ آنے پائےپھر ہجر کا عذاب ضروری سا ہو گیا
نہ آبروئے تعلق ہی جب رہی بانیؔبغیر بات کئے ہم وہاں سے ٹلتے کیا
مجھ سے ہی کام میرے ٹلتے چلے گئے ہیںہوتی چلی گئی ہے تاخیر دھیرے دھیرے
تھے جو اغیار سنگ سینے کےاب تو کچھ ہم کو دیکھ ٹلتے ہیں
بگڑی ہوئی قسمت کو بدلتے نہیں دیکھاآ جائے جو سر پر اسے ٹلتے نہیں دیکھا
عدو سے ربط بڑھا کر بھی کب روا ٹھہرایہ ہم کو وعدۂ فردا پہ ٹالتے رہنا
دلوں میں ٹالتے ہو دم نکل ہی جاوے گامیں ناتواں ہوں بہت آزمائیے نہ مجھے
خیال ترک تعلق کو ٹالتے رہیےہوا میں کوئی ہیولیٰ اچھالتے رہئے
کوئی ان گالیوں سے ٹلتے ہیںہم ہیں تیری زبان پر عاشق
چال اپنی ادا سے چلتے ہیںہم کہاں کج روی سے ٹلتے ہیں
قصد تھا ہو کر پلٹ آئیں گے اب ٹلتے نہیںپانو پھیلانے لگے ہم کوئے دل بر دیکھ کر
احسنؔ کیوں تم غم کھاتے ہوغم تو ٹلیں گے ٹلتے ٹلتے
کھل گئے ہیں پھر شاید رحمتوں کے دروازےحادثے کہاں ورنہ ٹالنے سے ٹلتے ہیں
ایک بوسے کے ہم تو سائل ہیںبے لئے کب یہاں سے ٹلتے ہیں
عجب اداسی میں اب کے گزر رہے ہیں دنجو کام آج کے ہیں کل پہ ٹلتے رہتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books