aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "tarjuma"
سمجھی گئی جو بات ہماری غلط تو کیایاں ترجمہ کچھ اور ہے آیت کچھ اور ہے
ہر اک لغت سے ماورا میں ہوں عجب محاورہمیری زباں میں پڑھ مجھے دنیا کا ترجمہ نہ مان
بدن کا ترجمہ تو کر دیا ہےاب آنکھوں کے معانی لکھ رہا ہوں
دیکھتی رہتی ہوں ان کو سوچتی رہتی ہوں یہتیری آنکھوں کی زباں کا ترجمہ کیسے کروں
یہ ترجمہ ہی ہے اگیاتؔ میرے جیون کایہ شاعری مرے احساس کے سوا کیا ہے
خامشی کو زبان کہتے ہیںایک دن اس کا ترجمہ ہوگا
لب تلک آ کے بات ہی بدلیکیا کرے لفظ ترجمہ دل کا
علم و فن کے راز سر بستہ کو وا کرتا ہواوہ مجھے جب بھی ملا ہے ترجمہ کرتا ہوا
سر کو سجدے میں رکھ دیا جائےعشق کا اور ترجمہ کیا ہے
لاکھ ہوں پرواز پر اسرار میںخود ہی اپنا ترجمہ ہوں اور بس
نہاں ہے ایک نقطے میں نظام زندگانیوجود حرف تو ہے ترجمہ گم ہو گیا ہے
بدل گئے ہوں مفاہیم آنسوؤں کہ مرےکسی سے اس نے مرا ترجمہ کرایا ہی ہو
خموشی کی زباں کا ترجمہ بھی ہو رہا ہوتااگر ابلاغ ہوتا ترجمانی سے بھی آگے کا
مرا ہر شعر ناشرؔ زندگی کا ترجمہ ٹھہراسخن میں ڈھال کر قصے کو با تفصیل کر آیا
میں جانتا ہوں کہ اس کے ہونٹوں پہ کیا ہے اور اس کے دل میں کیا ہےکہ میں نے اصلی متون پڑھنے کے بعد ہی ترجمہ لیا تھا
اس کی آنکھوں سے عیاں ہے اس کی نیت صاف صافیعنی از خود ترجمہ گو ہے محبت صاف صاف
تم مرے بعد کچھ نیا کرناسوچ کا ترجمہ کیا کرنا
ہر ایک لفظ کو شفاف آئنہ کر دوںمیں تیرے حسن کا منظوم ترجمہ کر دوں
پڑھتا رہا وہ مجھ کو مرا کر کے ترجمہکیا جانتا کہ اصل عبارت نہیں رہی
اسی کا ترجمہ بھر میری شاعری ثانیؔوہ ایک لفظ جو مبہم سا میرے کان میں ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books