aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "tishnagii"
تشنگی میں لب بھگو لینا بھی کافی ہے فرازؔجام میں صہبا ہے یا زہراب مت دیکھا کرو
شدت تشنگی میں بھی غیرت مے کشی رہیاس نے جو پھیر لی نظر میں نے بھی جام رکھ دیا
وہ سمندر ہے تو پھر روح کو شاداب کرےتشنگی کیوں مجھے دیتا ہے سرابوں کی طرح
یہ دل کی تشنگی ہے یا نظر کی پیاس ہے ساقیہر اک بوتل جو خالی ہے بھری معلوم ہوتی ہے
اس کوئے تشنگی میں بہت ہے کہ ایک جامہاتھ آ گیا ہے دولت بیدار کی طرح
یہ تشنگی ہے کے ان سے قریب رہ کر بھیحفیظؔ یاد انہیں بار بار ہم نے کیا
آج بھی تشنگی کی قسمت میںسم قاتل ہے سلسبیل نہیں
زبانہ زن تھا جگر سوز تشنگی کا عذابسو جوف سینہ میں دوزخ انڈیل لی میں نے
بس تشنگی کی آنکھ سے دیکھا کرو انہیںدریا رواں دواں ہیں چمکتے سراب کے
اسی سے جلتے ہیں صحرائے آرزو میں چراغیہ تشنگی تو مجھے زندگی سے پیاری ہے
سلگتی ریت میں پانی کہاں تھاکوئی بادل چھپا تھا تشنگی میں
سر میکدہ تشنگی کی وہ قسمیںوہ ساقی سے باتیں بنانے کی راتیں
جونؔ کی تشنگی کا تھا خوب ہی ماجرا کہ جومینا بہ مینا مے بہ مے جام بہ جام ہو گیا
اٹھا کے پھینک دو کھڑکی سے ساغر و مینایے تشنگی جو تمہیں دستیاب ہو جائے
تشنگی نے سراب ہی لکھاخواب دیکھا تھا خواب ہی لکھا
کل ہم نے بزم یار میں کیا کیا شراب پیصحرا کی تشنگی تھی سو دریا شراب پی
سرابوں سے مجھے سیراب کر دےنشے میں تشنگی کے چور ہو جاؤں
داد دے ظرف سماعت تو کرم ہے ورنہتشنگی ہے مری آواز کی نغمہ کیا ہے
ایک علاج دائمی ہے تو برائے تشنگیپہلے ہی گھونٹ میں اگر زہر ملا دیا کرو
ساقی سے جو جام لے نہ بڑھ کروہ تشنگی تشنگی نہیں ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books