aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ulfat-e-deriina"
الفت دیرینہ کا جب ذکر اشاروں میں کیامسکرا کر مجھ سے پوچھا تم کو کس سے پیار تھا
میں اس کو صورت خرگاہ و خیمہ ہوں الفتؔمرا صنم مجھے مثل طناب لگتا ہے
نیند جب کھلی الفتؔ اس کی یاد آ بیٹھیکروٹیں لیں سانسوں نے گرمیوں کے پہلو میں
خطبۂ آخر میں سب سمجھا دیاکر دی قائم ہم نے الفت چپ رہو
رشک آتا ہے مجھے رسم وفا پر الفتؔبے وفا ہونا یہاں شرط وفا ہے اب بھی
دیکھیے حال پریشاں کو الٹ کر الفتؔہم کسی ماضی کے کھوئے ہوئے آئندہ ہیں
رسم الفت کا پاس ہے ورنہغیر خود پہ حلال کر لیتا
چارہ سازی مریض الفت کیآپ کے واسطے نہیں مشکل
مجھے الفت زلف جب سے ہے پرویںؔبتاتے ہیں وہ جوش سودا زیادہ
شکوۂ جور و جفا ہو یہ ضروری تو نہیںحشر الفت کا برا ہو یہ ضروری تو نہیں
درس الفت ہے زمانے کے لیے میرا جنوںشوق سے اہل بصیرت مجھ کو دیوانہ کہیں
میں اپنے دعوائے الفت سے آج باز آیاگزر گئی ہے مگر شرمسار گزری ہے
نشہ اترا مگر اب بھی تمہاری مست آنکھوں سےپیے تھے جو مئے الفت کے ساغر یاد آتے ہیں
الفاظ کہاں سے لاؤں چھالے کی ٹپک کو سمجھاؤںاظہار محبت کرتے ہو احساس محبت کیا جانو
بات کرنے سے بھی نفرت ہو گئی دل دار کوواہ رے اظہار الفت واہ رے تاثیر عشق
نہ باز آؤں گا میں الفت سے جب تکاٹھائے جائے گا جور بتاں دل
واعظ شراب و حور کی الفت میں غرق ہےہے سر سے پاؤں تک یہ ستمگر تمام حرص
لایا تو ہے ان کو جذب الفتآیا تو ہے دھیان بے نوا کا
بہت دن درس الفت میں کٹے ہیںمحبت کے سبق برسوں رٹے ہیں
آتش الفت کی دھڑکن بڑھ گئیگر پڑا دل شعلۂ رخسار میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books