aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "utarne"
صبا سے کرتے ہیں غربت نصیب ذکر وطنتو چشم صبح میں آنسو ابھرنے لگتے ہیں
تمام رات نہایا تھا شہر بارش میںوہ رنگ اتر ہی گئے جو اترنے والے تھے
آخری ناؤ نہ آئی تو کہاں جاؤں گاشام سے پار اترنے کے لیے بیٹھا ہوں
میری نقلیں اتارنے لگا ہےآئنے کا بتاؤ کیا کیا جائے
دستکیں بھی دینے پر در اگر نہ کھلتا ہوسیڑھیاں اترنے میں دیر کچھ تو لگتی ہے
آنکھوں میں آنسوؤں کو ابھرنے نہیں دیامٹی میں موتیوں کو بکھرنے نہیں دیا
مری وفاؤں کا نشہ اتارنے والاکہاں گیا مجھے ہنس ہنس کے ہارنے والا
جو قربتوں کے نشے تھے وہ اب اترنے لگےہوا چلی ہے تو جھونکے اداس کرنے لگے
دریا پار اترنے والے یہ بھی جان نہیں پائےکسے کنارے پر لے ڈوبا پار اتر جانے کا غم
اس بلندی خوف سے آزاد ہو اس نے کہاچاند سے جب بھی کہا نیچے اترنے کے لیے
ان کو بھی اتارا ہے بڑے شوق سے ہم نےجو نقش ابھی دل میں اترنے کے نہیں تھے
چڑھا ہوا ہے جو دریا اترنے والا ہےاب اس کہانی کا کردار مرنے والا ہے
دیکھے ہوئے وہ سارے منظر نئے نئے دکھلائی دیںڈھلتی عمر کی سیڑھی سے جب لوگ اترنے لگتے ہیں
پہلا بھی دوسرا ہی کنارہ ہو جس طرححالت وہی ہے پار اترنے کے باوجود
میری آنکھوں میں اترنے والےڈوب جانا تری عادت تو نہیں
زخم فرقت کو تری یاد نے بھرنے نہ دیاغم تنہائی مگر رخ پہ ابھرنے نہ دیا
اس کے دل میں اترنے لگتا ہوںجو مجھے دیکھتا ہے نفرت سے
آنکھ سے بھلا دل کا فاصلہ ہی کتنا ہےسیڑھیاں اترنے میں دیر کتنی لگتی ہے
آ ہی گیا وہ مجھ کو لحد میں اتارنےغفلت ذرا نہ کی مرے غفلت شعار نے
پھر ایک موج تہہ آب اس کو کھینچ گئیتماشہ ختم ہوا ڈوبنے ابھرنے کا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books