aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "uthaale"
ڈوبتے ڈوبتے کشتی کو اچھالا دے دوںمیں نہیں کوئی تو ساحل پہ اتر جائے گا
دیر نہیں حرم نہیں در نہیں آستاں نہیںبیٹھے ہیں رہ گزر پہ ہم غیر ہمیں اٹھائے کیوں
آغاز محبت ہے آنا ہے نہ جانا ہےاشکوں کی حکومت ہے آہوں کا زمانا ہے
میں جس کی آنکھ کا آنسو تھا اس نے قدر نہ کیبکھر گیا ہوں تو اب ریت سے اٹھائے مجھے
کہہ سکے کون کہ یہ جلوہ گری کس کی ہےپردہ چھوڑا ہے وہ اس نے کہ اٹھائے نہ بنے
آغاز عاشقی کا مزا آپ جانئےانجام عاشقی کا مزا ہم سے پوچھئے
دیکھتے ہی مجھے محفل میں یہ ارشاد ہواکون بیٹھا ہے اسے لوگ اٹھاتے بھی نہیں
یوں تو ہنگامے اٹھاتے نہیں دیوانۂ عشقمگر اے دوست کچھ ایسوں کا ٹھکانا بھی نہیں
کس سے اظہار مدعا کیجےآپ ملتے نہیں ہیں کیا کیجے
کچھ ہمیں کو نہیں احسان اٹھانے کا دماغوہ تو جب آتے ہیں مائل بہ کرم آتے ہیں
میں جو کہتا ہوں اٹھائے ہیں بہت رنج فراقوہ یہ کہتے ہیں بڑا دل ہے توانا تیرا
عشق تنہا ہے سر منزل غمکون یہ بوجھ اٹھانے آئے
یہ آپ ہم تو بوجھ ہیں زمین کازمیں کا بوجھ اٹھانے والے کیا ہوئے
کل بچھڑنا ہے تو پھر عہد وفا سوچ کے باندھابھی آغاز محبت ہے گیا کچھ بھی نہیں
ہے بسکہ ہر اک ان کے اشارے میں نشاں اورکرتے ہیں محبت تو گزرتا ہے گماں اور
تجھ سے کس طرح میں اظہار تمنا کرتالفظ سوجھا تو معانی نے بغاوت کر دی
مے کدہ ظرف کے معیار کا پیمانہ ہےخالی شیشوں کی طرح لوگ اچھلتے کیوں ہیں
رات بیتی تو گنے آبلے اور پھر سوچاکون تھا باعث آغاز سفر شام کے بعد
وہ دوپہر اپنی رخصت کی ایسا ویسا دھوکا تھیاپنے اندر اپنی لاش اٹھائے میں جھوٹا زندہ تھا
فنا بھی ہو کے گراں باریٔ حیات نہ پوچھاٹھائے اٹھ نہیں سکتا یہ درد سر پھر بھی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books