aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "vaaraftagii"
دل کی وارفتگی ہے اپنی جگہپھر بھی کچھ احتیاط سی ہے ابھی
اپنی وارفتگی چھپانے کوشوق نے ہم کو در بہ در رکھا
بیاباں کی کشش اب لے اڑے گی دل کے ذروں کوکہ ہر ہر سانس پر وارفتگی محسوس ہوتی ہے
وارفتگیٔ صبح بشارت کو خبر کیااندیشۂ صد شام غریباں بھی مرا ہے
جوش جنوں میں عالم وارفتگی نہ پوچھصحرا سے ہم گزر گئے صحرا لیے ہوئے
میں اس سے مدتوں کے بعد دوبارہ دوبارا ملا ہوںخوشی تو ہے مگر وارفتگی گم ہو گئی ہے
پل جھپکنے تک ہے یہ ہنگامۂ وارفتگیجب نظر سے دور ہوگے بھولتے جائیں گے لوگ
ہم جنوں مند بھی اتنے واقف تو ہیںعقل کا رخ ہے وارفتگی کی طرف
وصل کی رات گئی ہجر کا دن بھی گزرامجھے وارفتگی حال دگر میں رہنا
فغاں نصیب کی وارفتگی ارے توبہفغاں نصیب کو وجۂ فغاں نہیں معلوم
تعلق کی یہی صورت رہے گی کیا ہمیشہمیں اب اکتا چکا ہوں تیری اس وارفتگی سے
لائی ہے کس مقام پہ وارفتگی مجھےمحسوس ہو رہی ہے اب اپنی کمی مجھے
اب اس سے بڑھ کے بھی وارفتگئ دل کیا ہوکہ تجھ کو زیست کا حاصل بنا کے بھول گیا
جنون عشق کی وارفتگی پرسبک سر مدتوں صحرا رہے گا
اپنی اس وارفتگئ شوق کا ممنون ہوںبارہا مجھ کو بھری محفل میں تنہا کر دیا
جو ہو چلا تھا دل کو سکوں ان کے ہجر میںوہ مل گئے تو پھر اسے وارفتگی ملی
یہ ہے وارفتگئ شوق کا عالم سردارؔبارش سنگ ہے اور باد صبا مانگتے ہیں
پھولوں نے بڑھ کے پاؤں میں زنجیر ڈال دیوارفتگی میں مائل گلزار کیا ہوئے
شوق کہتا ہے کہ چلیے کوئے جاناں کی طرفچاہیئے وارفتگی کی پاسداری ان دنوں
وارفتگی مری ہے کہ ہے انتہائے شوقاس کی گلی کو لے گیا ہر راستہ مجھے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books