aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "vidaa"
اسی کمرے سے کوئی ہو کے وداعاسی کمرے میں چھپ گیا ہے کہیں
خشت پشت دست عجز و قالب آغوش وداعپر ہوا ہے سیل سے پیمانہ کس تعمیر کا
ہے جنوں اہل جنوں کے لیے آغوش وداعچاک ہوتا ہے گریباں سے جدا میرے بعد
اسدؔ ہے نزع میں چل بے وفا برائے خدامقام ترک حجاب و وداع تمکیں ہے
ہر رنگ گردش آئنہ ایجاد درد ہےاشک سحاب جز بہ وداع خزاں نہیں
وداع یار کا لمحہ ٹھہر گیا مجھ میںمیں خود تو زندہ رہا وقت مر گیا مجھ میں
بیم رقیب سے نہیں کرتے وداع ہوشمجبور یاں تلک ہوئے اے اختیار حیف
بس اتنا ہوش تھا مجھے روز وداع دوستویرانہ تھا نظر میں جہاں تک نظر گئی
بڑا عجیب تھا اس کا وداع ہونا بھینہ ہو سکا مرا اس سے لپٹ کے رونا بھی
تا کجا اے آگہی رنگ تماشا باختنچشم وا گردیدہ آغوش وداع جلوہ ہے
فضائے خندۂ گل تنگ و ذوق عیش بے پروافراغت گاہ آغوش وداع دل پسند آیا
شام وداع لاکھ تسلی کے باوجودآنکھوں سے اس کی دکھ کا سمندر نہیں گیا
جادۂ رہ خور کو وقت شام ہے تار شعاعچرخ وا کرتا ہے ماہ نو سے آغوش وداع
آغوش گل کشودہ برائے وداع ہےاے عندلیب چل کہ چلے دن بہار کے
شام وداع دوست کا عالم نہ پوچھئےدل رو رہا تھا لب پہ ہنسی کھیلتی رہی
پیہم سجود پائے صنم پر دم وداعمومنؔ خدا کو بھول گئے اضطراب میں
وداع کر مجھے اے زندگی گلے مل کےپھر ایسا دوست نہ تجھ سے کبھی جدا ہوگا
میں جب بھی جسم سے اذن وداع مانگتا ہوںوہ کہہ کے مجھ کو مری جان روک لیتا ہے
وداع کرتی ہے روزانہ زندگی مجھ کومیں روز موت کے منجدھار سے نکلتا ہوں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books