aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "virde"
میرا نشاں مٹا تو مٹا پر یہ رشک ہےورد زبان خلق ترا نام ہو گیا
کسی کے لب پہ نسیمؔ سحر دعا کیسییہی ہے ورد زباں کون مارا جائے گا
ستم آج بھی اس کا ورد زباں ہےیزید لعیں جو وہاں حکمراں تھا
جب صبوحی لے کے ورد مرحبا کرتا ہوں میںزندگی کو نیند سے چونکا دیا کرتا ہوں میں
ساتھ ہر سانس کے آتا ہے زباں پر ترا نامدل میں جو کچھ ہو وہی ورد زباں ہوتا ہے
بس آپ کا ہی نام ہے ورد زباں حضوریہ ساری زندگی کا میری اقتباس ہے
ورد زباں ہے روز و شب ان کی ثنائے حسنشایاں ہے جس قدر کہ یہ شاعر غلو کریں
وہ سارے لوگ رنج و غم سے پا جاتے ہیں آزادیجو صبح و شام ورد سورۂ یاسین لیتے ہیں
سراجؔ اس کعبۂ جاں کے تصور کوں کیا سمرنیہی ورد سحر ہے اور دعائے شام اے واعظ
ہجر کی راتوں میں یہ مصرع ہوا ورد سراجدن بہ دن اب لطف تیرا ہم پہ کم ہونے لگا
میں تو پیتا ہوں فقط گلنار ہونٹوں کی شرابسبح اسم ربک الاعلی رہے ورد زباں
ایک تیرے نام کا کرتا ہوں ذکرمجھ کو ورد سبحۂ یکدانہ ہے
یا ترا ذکر ہے یا نام ترااور پھر ورد زباں کیا ہوگا
حالات نے مٹا دئے ماضی کے سب نقوشاک نام تھا جو مٹ کے بھی ورد زباں رہا
منیرؔ اک عمر جس کے نام کو ورد زباں رکھااب اس بے مہر کی ہم سے برائی ہو نہیں سکتی
نام جو آٹھ پہر ورد زباں رہتا تھااب یہ وحشت ہے اسی نام سے ڈر لگتا ہے
اسم اعظم کا اثر غیر کو دکھلا دیں گےیار کا نام ذرا ورد زباں ہونے دو
مجھے کوئی دکھا کر خواب میں میرا نگر بولایہاں لاحول ورد خاص رکھ شیطان رہتے ہیں
وہ خوشبو نام جب سے کر لیا ورد زباں میں نےتبھی سے عطر کے تاجر مری سانسوں سے جلتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books