aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "yak-tarfa"
آزار و اذیت ہے یک طرفہ محبت بھیاک طرفہ قیامت ہے یک طرفہ محبت بھی
عشق یک طرفہ تھا یہ مان لیا ہے میں نےکون کیا ہے یہی اب جان لیا ہے میں نے
اے خواہش یک طرفۂ تاراج جنوں سنسن دل کے قریں زمزمۂ کن فیکوں سن
صورت دل بڑے شہروں میں رہ یک طرفہجانے والوں کو بہت یاد کیا کرتی ہے
نبھاؤں گا میں یک طرفہجہاں تک یار ممکن ہے
جوگیؔ یک طرفہ تماشا ہے یہاںبات کرنے کی ضرورت ہی نہیں
محبت جب کہ یک طرفہ نہیں ہےاکیلے ہی گزارہ کیوں کریں ہم
یعنی یک طرفہ تھا ہمارا عشقہم نے پالا تھا خواہ مخواہ کا دکھ
تمام چاہتیں یک طرفہ رہ گئیں سیفیؔتمہارے پیار کا جادو مگر چلا ہی نہیں
یک طرفہ محبت کا خسارا ہے مقدرتجھ خواب کی تعبیر بتا دی ہے چلا جا
یک طرفہ رابطہ ہی نبھانا پڑا ہمیںان کی طرف سے کوئی اشارہ نہ مل سکا
دریا کی مسافت نے زمیں کا نہیں چھوڑایک طرفہ محبت نے کہیں کا نہیں چھوڑا
یک طرفہ محبت کا ہر رنگ نرالا ہےبیگانہ کرے جگ سے یہ رحمت رسوائی
بارہا دیکھا ہے یک طرفہ تماشا میں نےخاک اس دشت نوردی میں اڑائی نہ گئی
آسماں کی دشمنی اتنی بھی یک طرفہ نہیںہم بھی دھرتی کی بلاؤں کو خلا تک لے گئے
کسی کی بات سننا بھی ضروری ہے تفاوت میںکہ یک طرفہ کوئی بھی فیصلہ اچھا نہیں ہوتا
پہلے پہل تو میں ترا یک طرفہ عشق تھااب میرا حال تجھ سے زیادہ خراب ہے
اپنی ہی لاش پہ ہیں اشک بہائے ہوئے لوگہم ہیں یک طرفہ محبت کے ستائے ہوئے لوگ
یک طرفہ محبت کے تذبذب سے تو نکلوںاس راز سے پردہ وہ ہٹا کیوں نہیں دیتا
اجالوں کو اندھیروں سے بچانا پڑ گیا ہےعجب یک طرفہ مشکل میں زمانہ پڑ گیا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books