aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "zabardast"
میرے ماتھے پہ لکھو بخت سے ہارا ہوا ہےاک زبردست زبردست سے ہارا ہوا ہے
یاں تو کچھ اپنی خوشی سے نہیں ہم آئے ہوئےاک زبردست کے ہیں کھینچ کے بلوائے ہوئے
ہر زبردست کا ہر ظلم سہا ہے میں نےزندگی محض تری حرص بقا کی خاطر
بھلے ہی مرا حوصلہ پست ہوتامقابل تو کوئی زبردست ہوتا
کسی کا زور زبردست پر نہیں چلنافلک نے ظلم کیا کس نے انتقام لیا
ذیشانؔ بتوں میں جو کوئی زندگی ہوتیمیں سب سے زبردست بناتا نظر آتا
زبردست ضد نے کیا دل کو زخمیجگر شق ہوا ہاں میں ہاں کہتے کہتے
عشق میں کام نہیں زور زبردستی کاجب بھی تم چاہو جدا ہونا جدا ہو جانا
زبردستی تو دیکھو ہاتھ رکھ کر میرے سینے پروہ کس دعوے سے کہتے ہیں ہمارا ہی تو یہ دل ہے
ہم تو دیتے نہیں کچھ یہ بھی زبردستی ہےچھین کر دل لیے جاتے ہو یہ کیا کرتے ہو
زبردستی کا دھڑکا وصل میں تم کو سمایا ہےکدھر ہو ہوش میں آؤ کوئی آیا نہ آتا ہے
مرے جیسی تمہیں ملنی نہیں ہےمگر کوئی زبردستی نہیں ہے
کسی معشوق کی کوئی خطا میں نے نہیں کی ہےستانے کو زبردستی ستائے جس کا جی چاہے
منہ کیا رات کو کالا جو زبردستی سےکیا ضرورت تھی تمہیں غیر کے گھر جانے کی
ہم بہت خوش ہیں ہمارے گاؤں تم رہنے دو ایسےشہر ان کو کیوں زبردستی بنایا جا رہا ہے
یوں ہے کہ زبردستی اٹھایا گیا مجھ کوایسے تو نہیں کوئے ستم گر سے اٹھا میں
شام کی بات پہ آنکھوں کا چھلکنا معمولکیفیت خود پہ زبردستی نہیں طاری کی
کہیں خود بھی بدلتا ہے زمانہزبردستی اگر بدلا نہ جائے
زبردستی انجان ہے بن رہا وہمرا حال دل سربسر جانتا ہے
ہے عزم جزم یہ کہ زبردستی آج توبند قبا ہے موسم گلزار توڑیئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books