aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "zabt"
ضبط لازم ہے مگر دکھ ہے قیامت کا فرازؔظالم اب کے بھی نہ روئے گا تو مر جائے گا
کیسے اپنی ہنسی کو ضبط کروںسن رہا ہوں کہ گھر گیا ہوں میں
ضبط کر کے ہنسی کو بھول گیامیں تو اس زخم ہی کو بھول گیا
کمال ضبط کو خود بھی تو آزماؤں گیمیں اپنے ہاتھ سے اس کی دلہن سجاؤں گی
وہ مجھ سے بڑھ کے ضبط کا عادی تھا جی گیاورنہ ہر ایک سانس قیامت اسے بھی تھی
تری کج ادائی سے ہار کے شب انتظار چلی گئیمرے ضبط حال سے روٹھ کر مرے غم گسار چلے گئے
خبر ہے تجھ کو اے ضبط محبتترے ہاتھوں میں لٹتا جا رہا ہوں
اس قدر ضبط کہاں ہے کبھی آ بھی نہ سکوںستم اتنا تو نہ کیجے کہ اٹھا بھی نہ سکوں
ہم ہیں اسیر ضبط اجازت نہیں ہمیںرو پا رہے ہیں آپ بدھائی ہے روئیے
ضبط کمبخت نے یاں آ کے گلا گھونٹا ہےکہ اسے حال سناؤں تو سنا بھی نہ سکوں
تھا ضبط بہت مشکل اس سیل معانی کاکہہ ڈالے قلندر نے اسرار کتاب آخر
مجھ کو بننا پڑا شاعر کہ میں ادنیٰ غم دلضبط بھی کر نہ سکا پھوٹ کے رویا بھی نہیں
جا اور کوئی ضبط کی دنیا تلاش کراے عشق ہم تو اب ترے قابل نہیں رہے
مجھے اپنے ضبط پہ ناز تھا سر بزم رات یہ کیا ہوامری آنکھ کیسے چھلک گئی مجھے رنج ہے یہ برا ہوا
ضبط کیجے تو دل ہے انگارااور اگر روئیے تو پانی ہے
نوحے فصیل ضبط سے اونچے نہ ہو سکےکھل کر دیار سنگ میں رویا نہ تو نہ میں
ضبط سیلاب محبت کو کہاں تک روکےدل میں جو بات ہو آنکھوں سے عیاں ہوتی ہے
ہمت التجا نہیں باقیضبط کا حوصلہ نہیں باقی
ہے مرا ضبط جنوں جوش جنوں سے بڑھ کرننگ ہے میرے لیے چاک گریباں ہونا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books