aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "zad"
اس سمت وحشی خواہشوں کی زد میں پیمان وفااس سمت لہروں کی دھمک کچا گھڑا آوارگی
خزاں کی رت میں گلاب لہجہ بنا کے رکھنا کمال یہ ہےہوا کی زد پہ دیا جلانا جلا کے رکھنا کمال یہ ہے
ایک مشت خاک اور وہ بھی ہوا کی زد میں ہےزندگی کی بے بسی کا استعارہ دیکھنا
حادثوں کی زد پہ ہیں تو مسکرانا چھوڑ دیںزلزلوں کے خوف سے کیا گھر بنانا چھوڑ دیں
خانہ زاد زلف ہیں زنجیر سے بھاگیں گے کیوںہیں گرفتار وفا زنداں سے گھبراویں گے کیا
سلب بینائی کے احکام ملے ہیں جو کبھیروشنی چھونے کی خواہش کوئی شب زاد کرے
سبق ملا ہے یہ معراج مصطفی سے مجھےکہ عالم بشریت کی زد میں ہے گردوں
نہ آدم ہے نہ آدم زاد کوئیکن آوازوں سے سر ٹکرا رہا ہوں
اشک اپنا کہ تمہارا نہیں دیکھا جاتاابر کی زد میں ستارا نہیں دیکھا جاتا
لب کھولے پری زاد نے آہستہ سے ثروتؔجوں گفتگو کرتا ہے ستارے سے ستارا
گمان تھا کہ سمجھ لیں گے موسموں کا مزاجکھلی جو آنکھ تو زد پہ سبھی ٹھکانے تھے
پیدائش کے دن سے موت کی زد میں ہیںاس مقتل میں کون ہمیں لے آیا ہے
یہ شہر سحر زدہ ہے صدا کسی کی نہیںیہاں خود اپنے لیے بھی دعا کسی کی نہیں
ٹوٹا تو کتنے آئنہ خانوں پہ زد پڑیاٹکا ہوا گلے میں جو پتھر صدا کا تھا
یہ فلک زاد کی کہانی ہےاس کو پستی سے عشق ہو گیا ہے
ہزاروں بستیاں آ جائیں گی طوفان کی زد میںمری آنکھوں میں اب آنسو نہیں سیلاب رہتا ہے
ہیں اب ہم اور زد ہے حادثوں کیہمیں آزاد فرمایا گیا ہے
پروردۂ کرم سے تو زیبا نہیں حجابمجھ خانہ زاد حسن سے پردا نہ چاہئے
اپنا زاد سفر بھی چھوڑ گئےجانے والوں نے کتنی عجلت کی
تھم ذرا اے عدم آباد کے جانے والےرہ کے دنیا میں ابھی زاد سفر پیدا کر
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books