aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "zamaa.n"
اسی روز و شب میں الجھ کر نہ رہ جاکہ تیرے زمان و مکاں اور بھی ہیں
میرے زمان و ذات کا ہے یہ معاملہ کہ ابصبح فراق بھی نہیں شام وصال بھی نہیں
ہزار بار زمانہ ادھر سے گزرا ہےنئی نئی سی ہے کچھ تیری رہ گزر پھر بھی
زماں مکاں تھے مرے سامنے بکھرتے ہوئےمیں ڈھیر ہو گیا طول سفر سے ڈرتے ہوئے
کیسا حساب کیا حساب حالت حال ہے عذابزخم نفس نفس میں ہے زہر زماں زماں میں ہے
جی چاہتا ہے کہہ دوں زمین و زماں سے میںمنزل اگر نہیں ہے تو گردش فضول ہے
وہ تو بھولے تھے ہمیں ہم بھی انہیں بھول گئےایسا بدلا ہے نہ بدلے گا زمانہ ہرگز
لکد کوب حوادث کا تحمل کر نہیں سکتیمری طاقت کہ ضامن تھی بتوں کی ناز اٹھانے کی
ہے دوستی تو مجھے اذن میزبانی دےتو آسماں سے اتر اور مری زمین پہ چل
سارے لہجے ترے بے زماں ایک میںاس بھرے شہر میں رائیگاں ایک میں
زمین جب بھی ہوئی کربلا ہمارے لیےتو آسمان سے اترا خدا ہمارے لیے
جو پورا خریدار پاؤں تو یارومیں یہ سب زمین و زماں بیچتا ہوں
مری نگاہ میں دور زماں کی ہر کروٹلہو کی لہر دلوں کا دھواں گلاب کے پھول
کہیں زمان و مکاں میں ہے نام کو بھی سکوںمگر یہ بات محبت کی بات پر آئی
کہنے کو شمع بزم زمان و مکاں ہوں میںسوچو تو صرف کشتۂ دور جہاں ہوں میں
یہ ہجرتیں ہیں زمین و زماں سے آگے کیجو جا چکا ہے اسے لوٹ کر نہیں آنا
یہ نصیب عشق کی گردشیں کہ زماں مکاں سے گزر کے بھیوہی آسماں وہی شام غم وہی شام غم کی سحر بھی ہے
زمانہ تجھ سے یہ کہنا ہے مر چکے ہم لوگاب اپنی لاش ترے بازوؤں میں دھر جائیں
کوئی پیمبر کوئی امام زماں ہی آئےاسیر ذہنوں میں سوچ بھرنا کوئی تو سیکھے
کچھ بھی عیاں نہاں نہ تھا کوئی زماں مکاں نہ تھادیر تھی اک نگاہ کی پھر یہ جہاں جہاں نہ تھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books