aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "zambiil"
دنیا رکھے چاہے پھینکے یہ ہے پڑی زنبیل سخنہم نے جتنی پونجی جوڑی رتی رتی چھوڑ چلے
صبح نو کے لئے زنبیل طلب لائے ہیںدشت ویراں میں سیہ رات کے مارے ہوئے لوگ
اپنی خاطر بھی تو عالمؔ چیز رکھنی تھی کوئیاب کہاں کچھ بھی بچا ہے تیری اس زنبیل میں
ابد تلک کے مناظر سمیٹ لیتے ہیںذرا سی آنکھ کو زنبیل کرنے والے لوگ
آنکھ مصروف ہے زنبیل ہنر بھرنے میںکس نے رکھی ہے کشش ارض و سما میں ایسی
سکہ داغ و زر غم سے بھرا ہے مرا دلدیکھ خالی مری زنبیل نہیں ہو سکتی
دل نے میری ایک صدا پر دونوں ہاتھوں دان کیاجب زنبیل محبت نے جذبات سے مجھ کو خالی دی
اس نے ہر سوچ کی زنبیل الٹ کر رکھ دیاور میں خواب دکھانے کا سزاوار ہوا
پھر سیاہی نے سمیٹا مرا سامان آ کرکل اثاثہ مرا اک شام کی زنبیل میں تھا
تھا جس غنی کے پاس خزینۂ علم و فنوہ عہد نو کے ہاتھ میں زنبیل ہو گیا
باندھا تھا جو بھی گھر سے وہ زنبیل میں نہیںآخر کو دے گیا ہمیں زاد سفر فریب
زنبیل زندگی میں بڑوں کا دیا ہواکچھ سکۂ دعا کے سوا اور کچھ نہیں
زنبیل ہے عمرو کی دل فکر خیز یہاس کو کسی طرح سے نہ زنہار توڑیئے
تیری زنبیل میں ہر چال پرانی ہے رقیبمجھ کو اپنوں سے لڑا رکھ کہ میں جو ہوں سو ہوں
نہ باراں ہے نہیں طوفاں نہ جھکڑ ہے نہ صرصرمری زنبیل میں اب اک بہانا بھی نہیں ہے
یہ کیا لبوں سے کوئی کرن پھوٹتی نہیںزنبیل قلب درد سے خالی نہ ہو کہیں
جس زنبیل میں تم یادیں بھر آئے ہوسانپ بھی ایک دھرا ہے ساتھ خزینے میں
کچھ کمک چاہی تو زنبیل ہوا خالی ملیگھاٹیوں میں کھو گیا نقش سلیمانی الگ
میں ستاروں کو فتح کر لوں مگرمیری زنبیل میں کمند نہیں
شرمندہ ہو رہی ہیں وفاداریاں اگرزنبیل اعتبار میں کچھ ممکنات بھر
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books