aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "zehra"
نقش کی طرح ابھرنا بھی تمہی سے سیکھارفتہ رفتہ نظر آنا بھی تمہی سے سیکھا
بیٹھے بیٹھے کیسا دل گھبرا جاتا ہےجانے والوں کا جانا یاد آ جاتا ہے
کیسی اچھی بات ہے زہرہؔ تیرا نامبچے اپنے بچوں کو بتلاتے ہیں
بستی میں کچھ لوگ نرالے اب بھی ہیںدیکھو خالی دامن والے اب بھی ہیں
برسوں ہوئے تم کہیں نہیں ہوآج ایسا لگا یہیں کہیں ہو
چھلک رہی ہے مئے ناب تشنگی کے لئےسنور رہی ہے تری بزم برہمی کے لئے
شب بھر کا ترا جاگنا اچھا نہیں زہراؔپھر دن کا کوئی کام بھی پورا نہیں ہوتا
یہ اداسی یہ پھیلتے سائےہم تجھے یاد کر کے پچھتائے
ایک کے گھر کی خدمت کی اور ایک کے دل سے محبت کیدونوں فرض نبھا کر اس نے ساری عمر عبادت کی
کوئی ہنگامہ سر بزم اٹھایا جائےکچھ کیا جائے چراغوں کو بجھایا جائے
رات گہری تھی پھر بھی سویرا سا تھاایک چہرہ کہ آنکھوں میں ٹھہرا سا تھا
جو دل نے کہی لب پہ کہاں آئی ہے دیکھواب محفل یاراں میں بھی تنہائی ہے دیکھو
اپنا ہر انداز آنکھوں کو تر و تازہ لگاکتنے دن کے بعد مجھ کو آئینہ اچھا لگا
میں کئی برسوں سے تیری جستجو کرتی رہیاس سفر میں آرزوؤں کا لہو کرتی رہی
رستے سے محافظ کا خطرہ جو نکل جاتامنزل پہ بھی آ جاتے نقشہ بھی بدل جاتا
دیر تک روشنی رہی کل راتمیں نے اوڑھی تھی چاندنی کل رات
بھولی بسری یادوں کو لپٹائے ہوئے ہوںٹوٹا جال سمندر پر پھیلائے ہوئے ہوں
جیسے اسے قبول تھا کرنا پڑا مجھےہر زاویے سے خود کو بدلنا پڑا مجھے
رونقیں اب بھی کواڑوں میں چھپی لگتی ہیںمحفلیں اب بھی اسی طرح سجی لگتی ہیں
اس نے آہستہ سے زہراؔ کہہ دیا دل کھل اٹھاآج سے اس نام کی خوشبو میں بس جائیں گے ہم
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books