aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ziishaa.n"
کس قدر محدود کر دیتا ہے غم انسان کوختم کر دیتا ہے ہر امید ہر امکان کو
کسی کی دین ہے لیکن مری ضرورت ہےجنوں کمال نہیں ہے کمال وحشت ہے
یاد کرنے کے زمانے سے بہت آگے ہیںآج ہم اپنے ٹھکانے سے بہت آگے ہیں
قیدی ہوں میں ترا بخدا وندیٔ خدااور اس عزیز مصر کے زندان کی قسم
جو میرے بس میں ہے اس سے زیادہ کیا کرناسفر تو کرنا ہے اس کا ارادہ کیا کرنا
عشق کی دیوانگی مٹ جائے گییا کسی کی زندگی مٹ جائے گی
ایسا لگتا ہے جیسے پوری ہےیہ کہانی مگر ادھوری ہے
ذیشانؔ تم نے دل کو صنم خانہ کر لیااب کیا کرو گے سوئے حرم سر جھکا کے تم
غبار دل سے نکالا نظر کو صاف کیاپھر اس کے بعد محبت کا اعتراف کیا
اس دشت بے پناہ کی حد پر بھی خوش نہیںمیں اپنی خواہشوں سے بچھڑ کر بھی خوش نہیں
یوں بولی تھی چڑیا خالی کمرے میںجیسے کوئی نہیں تھا خالی کمرے میں
ہماری آرزو ذیشانؔ پوری ہی نہیں ہوتیہمارا مسئلہ اخبار سے آگے نہیں بڑھتا
پھولوں کی انجمن میں بہت دیر تک رہاکوئی مرے چمن میں بہت دیر تک رہا
کسی بازار میں سودا نہیں ہونے دیتےوہ ہمیں اور کسی کا نہیں ہونے دیتے
کب رات گزرتی ہے کب دن نکل آتا ہےکچھ ہوش نہیں رہتا ذیشانؔ جوانی میں
کوئی قصور نہیں میری خوش گمانی کااثر ہے یہ تری آنکھوں کی بے زبانی کا
عالم شوق میں کہیں ذیشانؔتو بھی حد سے گزر نہ جائے کہیں
میں اس کی انجمن میں اکیلا نہیں گیاجو میں گیا تو پھر کوئی تنہا نہیں گیا
ہم بھی ہنگامۂ بازار جہاں سے گزرےجیسے ذیشانؔ کوئی نیند میں چلنے لگ جائے
وہ خیالوں میں بھی اس طرح گزر جاتے ہیںان کے گیسو مرے شانوں پہ بکھر جاتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books