aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "zisht"
اسی کے فیض سے آتش کدے ہوئے گلزاراسی کے لطف سے ہر زشت بن گیا اجمل
نہ خوب و زشت نہ عیب و ہنر کو دیکھتے ہیںیہ چیز کیا ہے بشر ہم بشر کو دیکھتے ہیں
زشت اور خوب کے مابین جلایا میں نےجس گل سرخ کو تھا شعلہ نما ہو جانا
یہ خواب کیا ہے یہ زشت کیا ہے جہاں کی اصلی سرشت کیا ہےبڑا مزا ہو تمام چہرے اگر کوئی بے نقاب کر دے
شر پسندوں کی رعایت میں فقیہان کرامزشت کو خوب اور روا کو ناروا کرتے رہے
خزاں کے دم سے مٹا خوب و زشت کا جھگڑاچلو یہ خواب ہوا گل رہے نہ خار رہے
گر کچھ ہو درد آئینہ یوں چرخ زشت میںان صورتوں کو صرف کرے خاک و خشت میں
نادان اعتراض ہے صانع پہ غور کربے جا ہے امتیاز یہاں خوب و زشت کا
رنگ خوب و زشت میں کیوں فرق سمجھے ہے نصیرؔخار بھی تو ہے اسی کا ہیں بنائے جس کے پھول
باد آب آگ خاک گرد روحزشت رویوں میں خوبرو ہے عبث
ودیعت کی ہے قدرت نے وہ میزان نظر مجھ کوکہ خوب و زشت عالم کو بخوبی تول سکتا ہوں
سخت مشکل ہو گیا ہے امتیاز خوب و زشتپھول سی پوشاک میں بد خو برا لگتا نہیں
میں نے کہا کنار ناز چاہئے اس غمیں سے پرسن کے رقیب زشت کو پاس بٹھا لیا کہ یوں
کفارۂ شراب میں دیتا ہوں نقد ہوشسرگرم ہوں تلافیٔ اعمال زشت میں
خوب و زشت جہاں کا فرق نہ پوچھموت جب آئی سب برابر تھا
ہر گوشہ ہے سکون کے آب بقا سے ترباہر نکل کے دیکھ ذرا خوب و زشت سے
سدا مشق جنون عشق میں رہتا ہے سودائیاگر داؤدؔ کی یو زشت خو جاوے تو کیا ہووے
بے لاگ میں گزر گیا ہر خوب و زشت سےاپنی نظر میں ذوق تماشا لیے ہوئے
بوالہوس زشت رو کرتا ہے نت گفتگومرد بے ادراک سوں خوب نہیں بولنا
وہ زشت بخت ہوں کہ ملائک کو بھی مرےلکھنے کا پیش آوے جو کچھ کام دوش پر
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books