aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "zulf-e-kham"
عشق تجھ سے زلف پر خم کیا کریںچھیڑ کر برہم کو برہم کیا کریں
بہ قدر ذوق طلب مے عطا ہو رندوں کویہ میکدہ ہے یہاں رسم بیش و کم کیوں ہو
پانوں تک پہنچی وہ زلف خم بہ خمسرو کو اب باندھئے آزاد کیا
رشک شانہ سے پیچ کھاتا ہوںمیں گرفتار زلف خم بیزار
تری زلف خم بہ خم نے نئے سلسلے نکالےمری سینہ چاکیوں سے جو بنا مزاج شانہ
کیا ملا مٹا کر ہم تیرگی کے ماروں کواب سنوارئیے اپنی زلف خم بہ خم تنہا
زنجیر غم ہے خود مری خواہش کا سلسلہیا زلف خم بہ خم کہ سلاسل کہیں جسے
اے زلف خم بہ خم تجھے اپنا ہی واسطہہموار ہونے پائے نہ عمر رواں کی راہ
کہیں کھلی تو نہیں زلف خم بہ خم اس کیاک اضطراب کا عالم مرے غبار میں ہے
کٹے تو شب کہیں کاٹے تو سانپ کہلاوےکوئی بتاؤ کہ وہ زلف خم بہ خم کیا ہے
ہجراں کی رات مشغلۂ دل سے پوچھئےاس زلف خم بہ خم کی گرہ کھولتا رہا
کبھی تیری کبھی دست جنوں کی بات چلتی ہےیہ افسانے تو زلف خم بہ خم ہوتے ہی رہتے ہیں
شمیمؔ وہ نہ ساتھ دیں تو مجھ سے طے نہ ہو سکیںیہ زندگی کے راستے کہ زلف خم بہ خم کہیں
اس کی زلف خم بہ خم سے اب نکلنا ہے محالغمزہ و ناز و ادا سے ایسا الجھایا مجھے
چھٹ جائیں گے اسیر چھپا زلف خم نجمکٹتی ہیں بیڑیاں ترے بالوں کے سامنے
ہم سے مل کے فطرت کے پیچ و خم کو سمجھو گےہم جہان فطرت کا اک سراغ ہیں یارو
یہ کن دکھوں نے چم و خم تمام چھین لیاشعاع مہر سے ہم بھی شرر کی گرد ہوئے
جو تری محفل سے ذوق خام لے کر آئے ہیںاپنے سر وہ خود ہی اک الزام لے کر آئے ہیں
جو اپنے فرائض سے نپٹنے میں الجھ جائےہم لوگ اسے زلف پریشاں نہیں کہتے
کس طرف جائے کہاں جائے بتا دو کوئیزلف پر خم کا گرفتار نگاہوں کا قتیل
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books