aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "zulm"
اللہ رے فریب مشیت کہ آج تکدنیا کے ظلم سہتے رہے خامشی سے ہم
جس دن سے اعتماد میں آیا ترا شباباس دن سے تجھ پہ ظلم ہی ڈھاتا رہا ہوں میں
ہر آمر طول دینا چاہتا ہےمقرر ظلم کی میعاد کر کے
ظلم سہہ کر جو اف نہیں کرتےان کے دل بھی عجیب ہوتے ہیں
ظلم کے دور سے اکراہ دلی کافی ہےایک خوں ریز بغاوت ہو ضروری تو نہیں
ظلم اور صبر کا یہ کھیل مکمل ہو جائےاس کو خنجر جو دیا ہے مجھے سر بھی دینا
معشوق اور بھی ہیں بتا دے جہان میںکرتا ہے کون ظلم کسی پر تری طرح
دنیا میں قتیلؔ اس سا منافق نہیں کوئیجو ظلم تو سہتا ہے بغاوت نہیں کرتا
جفائیں بہت کیں بہت ظلم ڈھائے کبھی اک نگاہ کرم اس طرف بھیہمیشہ ہوئے دیکھ کر مجھ کو برہم کسی دن ذرا مسکرا کر تو دیکھو
کچھ نہ کہنے سے بھی چھن جاتا ہے اعجاز سخنظلم سہنے سے بھی ظالم کی مدد ہوتی ہے
ہوں لاکھ ظلم مگر بد دعا نہیں دیں گےزمین ماں ہے زمیں کو دغا نہیں دیں گے
وہ رحیم ہے وہ کریم ہے وہ نہیں کہ ظلم کرے سداہے یقیں زمانے کو دیکھ کر کہ یہاں خدا کوئی اور ہے
یہ ظلم ہے کہ ظلم کو کہتا ہوں صاف ظلمکیا ظلم کر رہا ہوں مجھے مار دیجئے
شہر کو برباد کر کے رکھ دیا اس نے منیرؔشہر پر یہ ظلم میرے نام پر اس نے کیا
تکلف بر طرف نظارگی میں بھی سہی لیکنوہ دیکھا جائے کب یہ ظلم دیکھا جائے ہے مجھ سے
آتا ہے بعد ظلم تمہیں کو تو رحم بھیاپنے کیے سے دل میں پشیماں تمہیں تو ہو
ظالم تھا وہ اور ظلم کی عادت بھی بہت تھیمجبور تھے ہم اس سے محبت بھی بہت تھی
عہد انصاف آ رہا ہے منیرؔظلم دائم ہوا نہیں کرتا
شیخ اور بہشت کتنے تعجب کی بات ہےیارب یہ ظلم خلد کی آب و ہوا کے ساتھ
جناب شیخ کی ہرزہ سرائی جاری ہےادھر سے ظلم ادھر سے دہائی جاری ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books