aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "zunnaar"
دیوانگی سے دوش پہ زنار بھی نہیںیعنی ہمارے جیب میں اک تار بھی نہیں
آئے ہیں میرؔ کافر ہو کر خدا کے گھر میںپیشانی پر ہے قشقہ زنار ہے کمر میں
زنار باندھ سبحۂ صد دانہ توڑ ڈالرہ رو چلے ہے راہ کو ہموار دیکھ کر
مر جاؤں نہ کیوں رشک سے جب وہ تن نازکآغوش خم حلقۂ زنار میں آوے
بلائے جاں ہیں یہ تسبیح اور زنار کے پھندےدل حق بیں کو ہم اس قید سے آزاد کرتے ہیں
مومنؔ کو تو نہ لائے کہیں دام میں وہ بتڈھونڈے ہے تار سبحہ کے زنار کے لیے
گر ہوا ہے طالب آزادگیبند مت ہو سبحہ و زنار کا
یاں آب و دانہ موسم گل میں حرام ہےزنار واگسستہ ہے موج صبا مجھے
نہیں کچھ سبحہ و زنار کے پھندے میں گیرائیوفاداری میں شیخ و برہمن کی آزمائش ہے
بسکہ ویرانی سے کفر و دیں ہوئے زیر و زبرگرد صحرائے حرم تا کوچۂ زنار ہے
دیں دے کے گیا کفر کے بھی کام سے عاشقتسبیح کے ساتھ اس نے تو زنار بھی چھوڑا
قول اپنا ہے یہ سبحہ و زنار کے لیےدو پھندے ہیں یہ کافر و دیں دار کے لیے
اے شیخ اگر کفر سے اسلام جدا ہےپس چاہیے تسبیح میں زنار نہ ہوتا
مندر میں زنار چلے گیکعبے میں احرام چلے گا
تغافل مشربی سے ناتمامی بسکہ پیدا ہےنگاہ ناز چشم یار میں زنار مینا ہے
بہم بالیدن سنگ و گل صحرا یہ چاہے ہےکہ تار جادہ بھی کہسار کو زنار مینا ہو
بہ زاہداں رگ گردن ہے رشتۂ زنارسر بہ پاۓ بت نا نہادہ رکھتے ہیں
یہاں تسبیح کا حلقہ وہاں زنار کا پھندااسیری لازمی ہے مذہب شیخ و برہمن میں
کفر کچھ چاہیے اسلام کی رونق کے لیےحسن زنار ہے تسبیح سلیمانی کا
کہیں سلاسل تسبیح اور کہیں زناربچھے ہیں دام بہت مدعا کے رستے میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books