aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ज़र्रे"
ہے تنک مایہ تو ذرے سے بیاباں ہو جانغمۂ موج ہے ہنگامۂ طوفاں ہو جا
ضمیر لالہ میں روشن چراغ آرزو کر دےچمن کے ذرے ذرے کو شہید جستجو کر دے
ذرے ذرے میں ترے خوابیدہ ہیں شمس و قمریوں تو پوشیدہ ہیں تیری خاک میں لاکھوں گہر
کب انتہا ہے کوئی اس کی کب کوئی حد ہےچمک دکھاتے ہیں ذرے اب آسمانوں کو
ذرے کو آفتاب تو کانٹے کو پھول کراے روح شعر سجدۂ شاعر قبول کر
ہر ذرہ اک ماہ مبیںہر خار رشک نستریں
ریت میں ذرے دیکھ چمکتےدوڑ پڑی میں جھیل سمجھ کے
میں اس وادی کے ذرے ذرے پر سجدے بچھا دوں گاجہاں وہ جان کعبہ عظمت بت خانہ رہتی تھی
ہمارے واسطے تو ایک لافانی مسرت ہےہمیں اسکول تیرے ذرے ذرے سے محبت ہے
جی اٹھے وادئ خاموش کے بے جان صنمپھر کوئی چیرے گا ذرے کا جگر قطرۂ یم
ابھی تو روح بن کے ذرے ذرے میں سماؤں گاابھی تو صبح بن کے میں افق پہ تھرتھراؤں گا
ذرے کو خورشید میں دے کھپابندے کو اللہ سے دے تو ملا
ایک ذرہ کف خاکستر کاشرر جستہ کے مانند کبھی
کل اسی خاک پہ گل رنگ سحر آئے گیکل اسی خاک کے ذروں میں سما جائے گا رنگ
ذرے میں گر تڑپ ہے تو اس ارض پاک سےسورج میں روشنی ہے تو اس آسماں سے ہے
قطرے میں وہ دریا ہے جو عالم کو ڈبو دےذرے میں وہ صحرا ہے کہ دیوانہ بنا دے
مٹھی بھر کرنوں کے ذرےکھڑکی سے اندر آتے ہیں
ہر خشک و تر ہستی پہ رقم ہے خط جلی میں نام تراہر ذرہ میں تیرا معبد ہر قطرہ تیرتھ دھام ترا
بہ زیر سایۂ دیوار مسجد ہے جو آسودہیہ خاکی جسم ہے ستر برس کا راہ پیمودہ
ذرے ویرانوں سے اٹھتے تھے تماشا دیکھنےچشم حیرت بن گئی تھی گردش لیل و نہار
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books