aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sitam-e-yaar"
سکینہ!جب بدن فرش ستم پردو قدم چلنے لگے گاعصر بے ہنگام سے جیوننئی دنیاؤں کے رستے نکالے گامیان آب و گلکس کو خبرکیا کیا نکل آئےہمارے دیکھتے ان دیکھتےکیا کیا بدل جائے
بارش سنگ الم اپنا مقدر ٹھہریراحت درد ملی لطف و کرم کے بدلےزیست ہر طور سے ہر طرح گوارا تھی ہمیںنہ ہمیں بدلے نہ انداز ستم کے بدلے
چاند نکلا ہے داغوں کی مشعل لیےدور گرجا کے میناروں کی اوٹ سےآ مری جان آ ایک سے دو بھلےآج پھیرے کریں کوچۂ یار کےاور ہے کون درد آشنا باورے!ایک میں شہر میں، ایک تو شہر میں
پھیکا ہے جس کے سامنے عکس جمال یارعزم جواں کو میں نے وہ غازہ عطا کیا
میں نے بکھرے ہوئے الفاظ کو یکجا کر کےذہن کو چائے کے دو گھونٹ سے بیدار کیااور پھر شعر کہایہ زمانہ کبھی وحشی نہ درندہ ہوتااس کے سینے میں کوئی دل بھی جو زندہ ہوتامیرے اشعار رسالوں میں چھپےبزم احباب میں دہرائے گئےنقد و تحسین کے میزانوں پربارہا میرے سخن لائے گئےمجھ کو معلوم نہیںوہ زمانہ جو درندہ تھا کہاں تک پہونچامیں تو بسہاتھ پر ہاتھ دھرےستم و جور شب و روز زمانہ سے پرےشعر کہتا رہا افزائش فن کی خاطراور سناتا رہا تشہیر سخن کی خاطر
پیام دیدۂ افسانہ کار چھوڑ گیاحکایت خم گیسوئے یار چھوڑ گیا
آج بھی ہے لکھی ہوئی سرخ حروف میں مجازؔدفتر شہر یار میں میرے جنوں کی داستاں
غم حیات کے ماروں پہ رحم کھا کھا کرحیات کے ستم بے اماں کی بات کریں
زندگی جلوہ گہہ یار بھی ہےزندگی معرکۂ دار بھی ہے
اے اہل سخن ملک کا بھی آپ پہ حق ہےمانا کہ دل آویز ہیں گیسو و لب یار
شام کے پیچ و خم ستاروں سےزینہ زینہ اتر رہی ہے راتیوں صبا پاس سے گزرتی ہےجیسے کہہ دی کسی نے پیار کی باتصحن زنداں کے بے وطن اشجارسرنگوں محو ہیں بنانے میںدامن آسماں پہ نقش و نگارشانۂ بام پر دمکتا ہےمہرباں چاندنی کا دست جمیلخاک میں گھل گئی ہے آب نجومنور میں گھل گیا ہے عرش کا نیلسبز گوشوں میں نیلگوں سائےلہلہاتے ہیں جس طرح دل میںموج درد فراق یار آئے
موسم سرما کی بارش کا یہ پہلا روز ہےدھند ہے اطراف میں سورج کے خواب گرم پرمیں کہ جو محصور ہوں آرام حسن یار میںاک حفاظت سی ہے مجھ کو جسم کی مہکار میںیاد اور موجود دونوں کی حقیقت اس میں ہےغم کی طاقت کو غلط کرنے کی ہمت اس میں ہےسحر اتنے ہیں جمال مہربان یار میںجتنے اس سرما کی بارش کے حسیں اسرار میں
(1)تازہ ہیں ابھی یاد میں اے ساقیٔ گلفاموہ عکس رخ یار سے لہکے ہوئے ایاموہ پھول سی کھلتی ہوئی دیدار کی ساعتوہ دل سا دھڑکتا ہوا امید کا ہنگام
جب بھی ابروئے در یار نے ارشاد کیاجس بیاباں میں بھی ہم ہوں گے چلے آئیں گےدر کھلا دیکھا تو شاید تمہیں پھر دیکھ سکیںبند ہوگا تو صدا دے کے چلے جائیں گے
جمال حسن یار کی وفا بھی کیا ہی خوب تھیکمال دلبری کی وہ ادا بھی کیا ہی خوب تھیوہ تتلیوں کے رنگ سا بنا ہوا تھا پیرہنگلاب موسموں میں جیسے گھل رہا تھا گل بدن
آؤ کہ مرگ سوز محبت منائیں ہمآؤ کہ حسن ماہ سے دل کو جلائیں ہمخوش ہوں فراق قامت و رخسار یار سےسرو و گل و سمن سے نظر کو ستائیں ہمویرانی حیات کو ویران تر کریںلے ناصح آج تیرا کہا مان جائیں ہمپھر اوٹ لے کے دامن ابر بہار کیدل کو منائیں ہم کبھی آنسو بہائیں ہمسلجھائیں بے دلی سے یہ الجھے ہوئے سوالواں جائیں یا نہ جائیں نہ جائیں کہ جائیں ہمپھر دل کو پاس ضبط کی تلقین کر چکیںاور امتحان ضبط سے پھر جی چرائیں ہمآؤ کہ آج ختم ہوئی داستان عشقاب ختم عاشقی کے فسانے سنائیں ہم
طوفاں بہ دل ہے ہر کوئی دل دار دیکھناگل ہو نہ جائے مشعل رخسار دیکھناآتش بہ جاں ہے ہر کوئی سرکار دیکھنالو دے اٹھے نہ طرۂ طرار دیکھناجذب مسافران رہ یار دیکھناسر دیکھنا، نہ سنگ، نہ دیوار دیکھناکوئے جفا میں قحط خریدار دیکھناہم آ گئے تو گرمئ بازار دیکھنااس دل نواز شہر کے اطوار دیکھنابے التفات بولنا، بیزار دیکھناخالی ہیں گرچہ مسند و منبر، نگوں ہے خلقرعب قبا و ہیبت دستار دیکھناجب تک نصیب تھا ترا دیدار دیکھناجس سمت دیکھنا، گل و گلزار دیکھناپھر ہم تمیز روز و مہ و سال کر سکیںاے یاد یار پھر ادھر اک بار دیکھنا
یہ دل کے داغ تو دکھتے تھے یوں بھی پر کم کمکچھ اب کے اور ہے ہجران یار کا موسم
دل مایوس بتا اے دل ناکام بتامبتلائے ستم گردش ایام بتاجی کے میں کیا کروں دنیا میں مرا کام ہے کیاخون امید کا ہوتا ہے سر بزم طرببن گیا حوصلہ غم ہی مصیبت کا سببجی کے میں کیا کروں دنیا میں مرا کام ہے کیادرد بڑھ جائے اگر چارہ گری کون کرےہے کٹھن راہ وفا راہبری کون کرےجی کے میں کیا کروں دنیا میں مرا کام ہے کیاگلشن شوق میں کانٹوں کے سوا کچھ نہ ملاہائے دنیا میں وفاؤں کا صلہ کچھ نہ ملاجی کے میں کیا کروں دنیا میں مرا کام ہے کیاجستجو کس کی ہے ناشادؔ کوئی کیا جانےکیوں دل زار ہے برباد کوئی کیا جانےجی کے میں کیا کروں دنیا میں مرا کام ہے کیا
ایک دل اور یہ ہجوم سوگواری ہائے ہائےیہ ستم اے سنگ دل سرمایہ داری ہائے ہائے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books