aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "talkh"
اثر کچھ خواب کا غنچوں میں باقی ہے تو اے بلبلنوا را تلخ ترمی زن چو ذوق نغمہ کم یابی
ہو تم بلا کے بغاوت پسند تلخ کلامخود اپنے حق میں اک آزار ہو گئے ہو تم
تو قادر و عادل ہے مگر تیرے جہاں میںہیں تلخ بہت بندۂ مزدور کے اوقات
یہ تلخ تلخ راحتیں، جراحتیں لیے ہوئےیہ خونچکاں لطافتیں کثافتیں لیے ہوئے
تری مسرت پیہم تمام ہو جائےتری حیات تجھے تلخ جام ہو جائے
میرا یہ خواب کہ تم میرے قریب آئی ہوکاش اک خواب رہے تلخ حقیقت نہ بنے
وہ جو تنہائی کا دکھ تھا تلخ محرومی کا دکھجس نے ہم کو درد کے رشتے میں پیوستہ کیا
لیکن ان تلخ مباحث سے بھلا کیا حاصللوگ کہتے ہیں تو پھر ٹھیک ہی کہتے ہوں گے
در ہائے آب دار و شرر ہائے دل نشیںشب ہائے تلخ و ترش و سحر ہائے شکریں
زندگی تلخ سہی زہر سہی سم ہی سہیدرد و آزار سہی جبر سہی غم ہی سہی
ہزار ایک ہوں دو ذہن مختلف ہوں گےیہ بات تلخ ہے لیکن ہے عین فطرت بھی
اور بھی تلخ تر امتحاں اور بھی
تلخ کو تو چاہے تو شیریں کرےبزم عزا کو طرب آگیں کرے
اور اک جام مئے تلخ چڑھا لوں تو چلوںابھی چلتا ہوں ذرا خود کو سنبھالوں تو چلوں
حکایات شیرین و تلخ ان کی، ان کے درخشاں جرائمجو صفحات تاریخ پر کارنامے ہیں، ان کے اوامر
سوا تمہارے مجھے کچھ نظر نہیں آتاحیات نام ہے یادوں کا، تلخ اور شیریں
آج میں سوچ رہا ہوں شب تنہائی میںکس قدر تلخ جوانی کی لٹی یادیں ہیں
وہ اک کاہش تلخ ہر آن دل میںوہ شام و سحر ایک خلجان دل میں
زمین پہ قابیل کے قبیلے کی رسم بیداد اوج پر ہےمگر ہمارا عذاب اس سے بھی تلخ تر ہے
کیوں مری تلخ نوائی سے خفا ہوتے ہوزہر ہی مجھ کو ملا زہر پیا ہے میں نے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books