Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

بیسٹ دھڑکن شاعری

یہ سردیوں کا اداس موسم کہ دھڑکنیں برف ہو گئی ہیں

جب ان کی یخ بستگی پرکھنا تمازتیں بھی شمار کرنا

نوشی گیلانی

اس طرح نگاہیں مت پھیرو، ایسا نہ ہو دھڑکن رک جائے

سینے میں کوئی پتھر تو نہیں احساس کا مارا، دل ہی تو ہے

ساحر لدھیانوی

دل کی دھڑکن بھی بڑی چیز ہے تنہائی میں

تیری کھوئی ہوئی آواز سنا کرتے ہیں

شبنم نقوی

پرستش کی ہے میری دھڑکنوں نے

تجھے میں نے فقط چاہا نہیں ہے

فرحت شہزاد

اب تو صاف سنتا ہوں اپنے دل کی ہر دھڑکن

اور کیا دکھائے گی یہ طویل تنہائی

شہزاد احمد

ہر ایک لحظہ مری دھڑکنوں میں چبھتی تھی

عجیب چیز مرے دل کے آس پاس رہی

بیکل اتساہی

دل کی دھڑکن بھی ہے ان کو ناگوار

ان سے کچھ کہنے کی جرأت کیا کریں

سلام سندیلوی

دل کی دھڑکن مرے ماتھے کی شکن ہے کہ نہیں

روح تقدیر سمجھ عالم تقدیر نہ دیکھ

ہزار لکھنوی
بولیے