Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Premchand's Photo'

پریم چند

1880 - 1936 | بنارس, انڈیا

اردو ہندی کے پہلے پختہ فکشن نگار، جنہوں نے ناول اور کہانی کے ذریعے سماجی سروکار کو فنی اظہار دیا۔

اردو ہندی کے پہلے پختہ فکشن نگار، جنہوں نے ناول اور کہانی کے ذریعے سماجی سروکار کو فنی اظہار دیا۔

پریم چند

افسانہ 63

مضمون 13

اقوال 31

اخلاقیات اور ادبیات کی منزل مقصود ایک ہی ہے، صرف ان کے طرز خطاب میں فرق ہے۔ اخلاقیات دلیلوں اور نصیحتوں سے عقل اور ذہن کو متاثر کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ ادب نے اپنے لیے کیفیات اور جذبات کا دائرہ چن لیا ہے۔

  • شیئر کیجیے

ہم ادیب سے یہ توقع رکھتے ہیں کہ وہ اپنی بیدار مغزی، اپنی وسعت خیالی سے ہمیں بیدار کرے۔ اس کی نگاہ اتنی باریک اور اتنی گہری ہو کہ ہمیں اس کے کلام سے روحانی سرور اور تقویت حاصل ہو۔

  • شیئر کیجیے

آرٹ کا راز ایسی حقیقت نمائی میں ہے جس پر اصلیت کا گمان ہو۔

  • شیئر کیجیے

اس وقت ہندوستان کو شاعری سے زیادہ مصوری کی ضرورت ہے۔ ایسے ملک میں جہاں صدہا مختلف زبانیں رائج ہیں، اگر کوئی عام زبان رائج ہو سکتی ہے تو وہ تصویر ہے۔

  • شیئر کیجیے

وہ کہانی سب سے ناقص سمجھی جاتی ہے جس میں مقصد کا سایہ بھی نظر آئے۔

  • شیئر کیجیے

کتاب 271

متعلقہ بلاگ

 

"بنارس" کے مزید مصنفین

 

Recitation

بولیے