Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Ismail Raaz's Photo'

اسماعیل راز

1993 | واشم, انڈیا

اسماعیل راز کے اشعار

314
Favorite

باعتبار

دیوانگی کا سبب پوچھا جا رہا تھا مری

میں چپ تھا اور ہجوم اس کا نام لے رہا تھا

ہجر کی رات ہے اور آنکھ میں آنسو بھی نہیں

ایسے موسم میں تو برسات ہوا کرتی تھی

جو اپنا حصہ بھی اوروں میں بانٹ دیتا ہے

اک ایسے شخص کے حصے میں آ گئے تھے ہم

دراصل میں نے مشقت نہیں محبت کی

ہتھیلیوں پہ نہیں میرے دل پہ چھالے ہیں

اس وقت کے صدموں نے مجھے چاٹ لیا ہے

جو وقت ابھی میں نے گزارا بھی نہیں تھا

تلاش کر کے نئے زاویے محبت کے

کئی دلوں کو دھڑکنا سکھا رہا ہوں میں

راہوں پہ چراغوں کو سجایا ہی نہیں آج

آج آندھی تو کیا باد صبا تک نہیں آئی

مدتوں سے سکوت چیختا ہے

لیکن اب تک اثر نہیں آیا

صرف اک چوٹ ذرا سی لگی اور بیٹھ گیا

ناز کرتے تھے بہت اس دل بے باک پہ ہم

ہم ایسوں کو نہیں راس آتیں مفت کی چیزیں

ہم ایسے لوگ مصیبت بھی مول لیتے ہیں

چاہے وہ مصائب ہی کے عالم میں ہو لیکن

آیا تو سہی بھولنے والوں کو خدا یاد

ہمارے دور کا ہر رانجھا بت پرست ہے رازؔ

ہمارے دور کی ہر ایک ہیر پتھر کی

دل وہ در ہے جو سر عرش بریں کھلتا ہے

روز کرتا ہوں میں دل کھول کے رب سے باتیں

تمام عمر اسی کا انتظار کرتے رہے

کہ جس میں تھی نہیں عادت کبھی پلٹنے کی

کیا لگے گی کوئی دوا مجھ کو

لگ گئی ہے کسی کی ہائے مجھے

کوئی ہماری تہوں تک پہنچ سکا ہی نہیں

سمندروں سے بھی گہرے ہوئے تھے ہم دونوں

ہمارے گاؤں میں تو مسکراتی پھرتی ہے

تمہارے شہر میں کیا ہو گیا محبت کو

فقط دماغ ہی رکھتا ہے اب ہمارا خیال

ہمارا دل تو کسی کا مرید ہو گیا ہے

کل شجاعت کی ترے منہ سے سنی تھی باتیں

تیرے ماتھے پہ پسینہ نہیں اچھا لگتا

مجھے طلوع سحر کی تسلیاں مت دے

ابھی تو یہ شب‌ ظلمات کاٹنی ہے مجھے

Recitation

Jashn-e-Rekhta 11th Edition | 29-30-31 Jan, 2027 Buy Tickets

بولیے