aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "بابائے اردو کی کہانی ان کے معتمد کی زبانی" بشیر احمد ہاپوڑی کی تصنیف ہے، مصنف نے چودہ سال مولوی عبدالحق کی خدمت میں گذارے، ان کے علمی و ادبی کمالات کے ساتھ ساتھ ان کے اخلاقی اور شخصی کمالات کا بھی مشاہدہ کیا ہے، ان کے کردار کی خوبصورتی اور بلندی کو دیکھا، جس کو اس کتاب میں بخوبی پیش کیا گیا ہے، کتاب مختصر ہے، جو مولوی عبد الحق کی زندگی کے اہم واقعات و حقائق سے واقف کراتی ہے، ان کی گھریلو زندگی کا تذکرہ کرتی ہے، جس کی روشنی میں ان کے مختلف اوصاف بخوبی عیاں ہوتے ہیں، بہادری ،صاف گوئی، غصہ، محبت تعلقات کی قدر، مہمان نوازی وغیرہ، کتاب کی زبان سادہ اور آسان ہے، واقعات کو دلکش انداز میں پیش کیا گیا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi
GET YOUR PASS