aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
سید محمد اشرف اردو ادب کے ممتاز افسانہ نگار اور ناول نگارہیں۔ان کے کئی افسانے ادبی دنیا میں مقبول عام ہوچکے ہیں۔زیر نظر "نمبردار کا نیلا"ان کا مشہور ناولٹ ہے جس کو عالمی سطح پر خوب پذیرائی ملی ۔ اس ناول کے متعدد زبانوں میں ترجمے بھی ہوئے۔"نمبردار کا نیلا"اپنے موضوع ،پیشکش ، کردار نگاری اور زبان و بیان کے حوالے سے ،خصوصا جانور کو بطور کردار پیش کرنے کے لحاظ سے توجہ اور گفتگو کا تقاضا کرتا ہے۔ اور اشرف کا کمال یہ ہے وہ جانوروں کی خصلتوں میں انسانی کردار کا منظر پیش کرتے ہیں۔ ناول ”نمبر دار کا نیلا“ ایک ایسا ناول ہی ہے جس میں انسان یعنی ٹھاکر اودل سنگھ اور جانور یعنی نیلا کی جبلتیں ایک دوسرے میں مدغم ہوگئی ہیں۔ اس ناول کے مطالعہ کے بعد ان کے فن کے تعلق سے یہ تاثر ابھرتا ہے کہ بنیادی طور پر وہ اپنے عہد کے فرد اور معاشرے کی زوال پذیری کے نباض اور ناقد ہیں۔اشرف کے فن کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ وہ جس موضوع کا انتخاب کرتے ہیں اسی کی مناسبت سے کردار ،زبان اور ماحول بھی خلق کرتے ہیں۔جس کی ایک عمدہ مثال زیر نظر ناول "نمبردار کا نیلا " ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi
GET YOUR PASS