عابدہ کرامت کے اشعار
اوروں کی آگ کیا تجھے کندن بنائے گی
اپنی بھی آگ میں کبھی چپ چاپ جل کے دیکھ
اس پیڑ کے ہر پھل میں مرا حق ذرا رکھنا
جس ننھے سے پودے کو شجر میں نے کیا ہے
-
موضوع : درخت
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ
وہیں پہ جھاڑ کے اٹھتے ہیں پھر متاع حیات
کہ زندگی کو جہاں جس کے نام کرتے ہیں
-
موضوع : زندگی
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ
میں اس کی دھن میں نئے راستے پہ جا نکلی
دیار جاں سے مری روز جو گزرتا رہا
ہم ترے سائے میں کچھ دیر ٹھہرتے کیسے
ہم کو جب دھوپ سے وحشت نہیں کرنی آئی
اماں میں آ کے بھی جس کی میں بے امان رہوں
کسی بھی ایسی نظر کا مجھے حصار نہ دے
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ
اس نے میری شاخوں کو اس طرح نمو بخشی
زخم کے کھلیں گے پھول درد کا چمن ہوگا
-
موضوع : درد
-
شیئر کیجیے
- غزل دیکھیے
- رائے زنی
- رائے
- ڈاؤن لوڈ