آغا محمد تقی خان ترقی کے اشعار
دنیا کے جو مزے ہیں ہرگز وہ کم نہ ہوں گے
چرچے یوں ہی رہیں گے افسوس ہم نہ ہوں گے
-
موضوع : مشہور اشعار
جسے عشرت کدہ دہر سمجھتا تھا میں
آخر کار وہ اک خواب پریشاں نکلا
یکتائی پے ہے ناز تو اتنا بھی رہے یاد
تم سا مجھے تو تم کو بھی مجھ سا نہ ملے گا
برا ہو یا الٰہی دل لگی کا
گھٹا کی عمر اور الفت بڑھا کی