Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
noImage

عرشی بستوی

1969 | کشی نگر, انڈیا

عرشی بستوی کا تعارف

اصلی نام : بلال احمد

پیدائش : 05 Nov 1969 | بستی, اتر پردیش

بلال احمد، قلمی نام عرؔشی بستوی، اردو کے ایک سنجیدہ غزل گو شاعر ہیں۔ ان کی ولادت 5 نومبر 1969 کو سمریانواں بازار، ضلع بستی (اترپردیش) میں ہوئی۔ اس وقت وہ  آشیانہ، نرائن پور (کپتان گنج، ضلع کشی نگر، یوپی) میں مقیم ہیں۔ انہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم و تربیت محترم برادرِ بزرگ مولانا محمد سعید قدسیؔ بستوی صاحب کے زیرِ سایہ حاصل کی اور ادیب کامل کی سند حاصل کی۔
عرشی بستوی کا بنیادی پیشہ علاج و معالجہ ہے، مگر ان کا دل ادبیات میں دھڑکتا ہے۔ مطالعۂ ادبی رسائل اور ذوقِ شاعری ان کے پسندیدہ مشغلے ہیں۔ انھوں نے اپنی شاعری کو نہ صرف ذاتی جذبوں کا اظہار بنایا بلکہ معاشرتی احساسات و تجربات کا ترجمان بھی۔
عرشی بستوی انجمن اصلاحِ ادب، نرائن پور کے سرگرم آرگنائزر اور عمر قریشی اکیڈمی (رجسٹرڈ)، گورکھپور کے کوآرڈینیٹر بھی ہیں، جو ان کی ادبی خدمات کا واضح ثبوت ہے۔

موضوعات

Recitation

بولیے