Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Asad Bijnori Alig's Photo'

اسد بجنوری علیگ

1993 | دلی, انڈیا

نئی نسل کے شاعروں میں شمار

نئی نسل کے شاعروں میں شمار

اسد بجنوری علیگ کے اشعار

15
Favorite

باعتبار

ہم پہ یہ راز کھلا بھی تو بہت دیر کے بعد

اصل کردار کہانی میں کسی اور کا ہے

پڑے ہیں پھیکے یہ چاند تارے بھی اس کے آگے

کہاں سے لائی ہو تم یہ حسن و جمال لڑکی

اس کا ہم سے بات کرنا یاد کرنا پیار کرنا

اک غلط فہمی تھی جو اب دور ہوتی جا رہی ہے

بلندیوں پر ذرا تکبر سے دور رہنا

وگرنہ یہ ہی بنے گا وجہ زوال لڑکی

داستاں اپنی سنا کر سو گئے ہم چین سے

کھڑکیاں روتی رہیں جلتا رہا شب بھر چراغ

ملا ہے حسن تو اس پر غرور اتنا نہیں اچھا

ملا دیتا ہے مٹی میں خدا مغرور چہروں کو

رہے ہیں چاند راتوں میں بھی تنہا

ہمیں خودداریاں مہنگی پڑی ہیں

جس بلندی سے تو بھی نہ آئے نظر

ایسی شہرت کی اے ماں دعائیں نہ دے

سر قلم کرنا تھا سینے سے لگانے والے

ایک ہارے ہوئے لشکر کے سپاہی تھے ہم

مری یادوں میں تڑپو گے یہ وعدہ میں نہیں کرتا

مگر محسوس تو ہوگا تمہیں میرا نہ ہونا بھی

رہے جو ساتھ تو رکھا سجا کے پلکوں پہ

ہوئے جدا تو کسی سے نہ پوچھا حال اس کا

Recitation

Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here

بولیے