گوپال متل کے قصے
شاعر یا درزی
گوپال متل سے کسی نے دریافت کیا، ’’کیوں صاحب! آپ نے اپنی فلاں نظم کانگریسیوں کے لئے لکھی تھی یا کمیونسٹوں کے لئے؟‘‘ متل نے جواباً کہا، ’’صاحب! میں تو درزی ہوں۔ میرا کام ٹوپیاں سیناہے۔ جس کے سر پر جو پوری آجائے، پہن لے۔‘‘