Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
Ranjoor Azimabadi's Photo'

رنجور عظیم آبادی

1863 - 1923 | کولکاتا, انڈیا

اردو شاعری کے عزیمآباد اسکول کے علمبرداروں میں ایک نمایاں نام- 'شمس العلماء' اور 'خان بہادر' کے خطابوں سے نوازے گئے

اردو شاعری کے عزیمآباد اسکول کے علمبرداروں میں ایک نمایاں نام- 'شمس العلماء' اور 'خان بہادر' کے خطابوں سے نوازے گئے

رنجور عظیم آبادی کے اشعار

مجھ کو کافی ہے بس اک تیرا موافق ہونا

ساری دنیا بھی مخالف ہو تو کیا ہوتا ہے

اگر چلمن کے باہر وہ بت کافر ادا نکلے

زبان شیخ سے صل علیٰ صل علیٰ نکلے

بتوں میں کس بلا کی ہے کشش اللہ ہی جانے

چلے تھے شوق کعبہ میں صنم خانے میں جا نکلے

ہوتا ہے صاف روئے کتابی سے یہ عیاں

کافر ہے گو وہ بت مگر اہل کتاب ہے

دیتا ہے مجھ کو چرخ کہن بار بار داغ

اف ایک میرا سینہ ہے اس پر ہزار داغ

دکھا کر زہر کی شیشی کہا رنجورؔ سے اس نے

عجب کیا تیری بیماری کی یہ حکمی دوا نکلے

Recitation

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے