سحر علیگ کا تعارف
سحر علیگ، اصل نام فرحین شکیل۔۱ جنوری ۱۹۹۸ کو بلند شہر، یو پی میں پیدائش ہوئی۔ ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر سے ہی حاصل کی۔ بعد ازاں اَعْلیٰ تعلیم کے لیے علی گڈھ مسلم یونیورسٹی میں داخلہ لیا۔ علی گڑھ سے ایم۔ اے۔ (اردو) اور بی۔ ایڈ۔ کی ڈگری حاصل کی اور اب علی گڑھ ہی میں شعبہ اردو سےتحقیقی کام جاری ہے۔ شاعری کا ذوق تعلیم کے ابتدائی زمانے سے تھا لیکن باقاعدگی سے شاعری کا آغاز ایم۔ اے۔ کے دوران ہوا۔ تقریباً پانچ برس سے شعری کاوشیں جاری ہیں۔